زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مٹی کے معیار کی جانچ
Posted On:
14 DEC 2021 6:13PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر ) نے بھارت میں مٹی کی زرخیزی کے بندوبست کے لئے 12 پیمانوں کو لازمی قرار دیا ہے۔یہ پیمانے سوائل ہیلتھ کارڈ میں شامل کیے گئے ہیں اور مٹی کے نمونوں کو معیاری طریقہ کار کے بعد پروسیس کیا جاتا ہے اور موبائل سوائل ٹیسٹنگ لیب میں تجزیہ کیا جاتا ہے۔
زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل نے سوائل ہیلتھ کارڈ میں شامل کئے گئے تمام 12 پیمانوں کی تیزی سے تخمینہ کاری کے لئے دو ڈیجیٹل سوائل ٹیسٹ کٹس تیار کی ہیں۔ یہ کٹس کسانوں کے گھروں پر مٹی کی جانچ کی خدمات میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ش ح۔ح ا ۔ن ا۔
U- 14285
(Release ID: 1781612)
Visitor Counter : 143