کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور متحدہ عرب امارات اگلے مہینے تک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) مکمل کریں گے: جناب پیوش گوئل


'یہ دونوں ممالک کے درمیان شاید اب تک کا سب سے تیز تر تجارتی معاہدہ ہوگا': جناب گوئل

'اس معاہدے کی کچھ خصوصیات اپنی نوعیت کی پہلی ہیں، خاص طور پر دونوں ممالک کے تناظر میں': جناب گوئل

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی معیشت گزشتہ سال کووِڈ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے باہرنکل آئی ہے

Posted On: 13 DEC 2021 9:01PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کو اگلے ماہ تک مکمل کر لیں گے۔ انڈیا گلوبل فورم، یو اے ای۔2021 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ہمیں قوی امید ہے کہ بات چیت اس مہینے کے آخر یا اگلے مہینے تک مکمل ہو جائے گی۔" اس طرح یہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک کا سب سے تیز ترین تجارتی معاہدہ ہوگا۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا جو ایک دوسرے کی مارکیٹ تک رسائی یقینی کرے گا۔ 'اس معاہدے کی کچھ باتیں اپنی نوعیت کی پہلی ہیں، خاص طور پر دونوں ممالک کے تناظر میں۔'

 

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی معیشت پچھلے سال کووڈ سے نمٹنے کے لیے لگائے گئے انتہائی سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے کافی حد تک نمٹنے میں کامیاب رہی ہے۔انہوں نے کہا "ہم بہت پرکشش شرح نمو دیکھ سکتے ہیں - ہم نے دوسری سہ ماہی یعنی جولائی سے ستمبر میں 8.4 فیصد کی شرح نمو درج کی، جو آج دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح نمو میں سے ایک ہے،" انہوں نے کہا۔ ہماری سرمایہ کاری اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ہمیں حالیہ مہینوں میں کچھ معاملات میں زیادہ سے زیادہ ایف ڈی آئی یا ایف پی آئی موصول ہوئے ہیں۔ ہندوستانی کمپنیاں کہیں زیادہ تعمیل اور کہیں زیادہ منافع بخش نمو کے ساتھ نمو درج کر رہی ہیں۔ پچھلے چند مہینوں کے دوران ہماری برآمدات تجارتی اور خدمات دونوں محاذوں پر اب تک کی بلند ترین سطح پر رہی ہیں۔

 

ش ح۔س ک ۔ف ر

U.NO.14276



(Release ID: 1781605) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi