امور داخلہ کی وزارت
جموں و کشمیر میں ترقی
Posted On:
14 DEC 2021 2:56PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:
جموں و کشمیر میں اگست 2019 کے بعد سیکورٹی کے حالات میں بہت حد تک بہتری آئی ہے اور دہشت گردانہ واقعات میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ سیکورٹی کے انتظام کو مزید مضبوط کیا گیا ہے اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی میں بھی کافی حد تک کمی آئی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
2018
|
2019
|
2020
|
2021
|
دہشت گردی کے واقعات کی تعداد
|
417
|
255
|
244
|
206 (5 دسمبر تک)
|
مجموعی دراندازی کا تخمینہ
|
143
|
138
|
51
|
28 (31 اکتوبر تک)
|
حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدام درج ذیل ہیں:
- وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج-2015 کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں نافذ کیے جانے والے پروجیکٹوں کی پیش رفت کو تیز کر دیا گیا ہے۔ 15 وزارتوں پر مشتمل 58477 کروڑ روپے کی لاگت سے 53 پروجیکٹوں کو متعدد شعبوں میں نافذ کیا جا رہا ہے جیسے کہ سڑک، بجلی، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، ہنر مندی کا فروغ وغیرہ۔ ان میں سے 21 پروجیکٹ یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا مکمل ہونے والے ہیں اور 32 پروجیکٹ پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
- مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے 28400 کروڑ روپے کے بجٹ والی ایک نئی سنٹرل سیکٹر کی اسکیم کو 19 فروری 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا ہے، جس سے جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی 4.5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کی امید ہے۔
- iii. جموں و کشمیر کی حکومت نے 25 ستمبر، 2020 کو 1352.99 کروڑ روپے کے تجارتی احیاء والے پیکیج کو منظوری دی ہے۔
- iv. لٹکے ہوئے پروجیکٹوں کے پروگرام کے تحت، 1983.77 کروڑ روپے کی لاگت والے 1192 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں، جن میں ایسے 5 پروجیکٹ بھی شامل ہیں جو 20 سال سے بھی زیادہ عرصے سے نامکمل تھے، 15 پروجیکٹ 15 سالوں سے اور 165 پروجیکٹ 10 سال سے بھی زیادہ عرصے سے لٹکے ہوئے تھے۔
- جموں و کشمیر کو سووچھ بھارت مشن کے تحت کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) قرار دے دیا گیا ہے۔
- vi. انفرادی مستفیدین پرمرکوز 17 اسکیموں کو 100 فیصد پورا کر لیا گیا ہے، جن میں سوبھاگیہ، اُجالا، اُجولا اور اندر دھنش اسکیمیں شامل ہیں۔
- سال 21-2020 کے دوران، 1638 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کے 1289 کام مکمل ہوئے۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت ابھی تک 14500 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس نے تقریباً 2000 مقامات کو آپس میں جوڑا ہے۔
- جموں ڈویژن اور کشمیر ڈویژن، دونوں ہی جگہوں پر 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام ابھی چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں 7 دیگر میڈیکل کالج بھی زیر تعمیر ہیں۔
- ix. انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔
- بجلی سے متعلق پروجیکٹوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے اور 2025 تک اس میں 2500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھا دی جائے گی۔
- xi. سرینگر سے شارجہ تک کی بین الاقوامی پرواز 23 اکتوبر، 2021 کو شروع ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، جموں اور سرینگر سے رات کی پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
- سیب کے لیے اعلیٰ کثافت کی پودکاری کی اسکیم کے دائرہ کو وسیع کرکے اس میں آم، لیچی، چیری، اخروٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کشمیری زعفران کو جغرافیائی نشان (جی آئی) کا ٹیگ عطا کر دیا گیا ہے۔
- تیز رفتار تقرری کے تحت، جموں و کشمیر سروسز سیلیکشن بورڈ کے ذریعے 20323 عہدے بھرے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے متعدد محکموں میں گزیٹڈ عہدوں کے لیے 2119 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- رواں مالی سال کے دوران، مختلف سرکاری محکموں کی متعدد خود روزگار اسکیموں کے تحت 137870 لوگوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
کشمیر میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخاب بالتر تیب 2019 اور 2020 میں پرامن طریقے سے اور کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے۔ اس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بی ڈی سی کے انتخاب میں 98.29 فیصد اور ڈی ڈی سی کے انتخاب میں 51.42 فیصد لوگوں نے اپنے ووٹ ڈالے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:14248
(Release ID: 1781517)
Visitor Counter : 546