ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

سنکلپ اسکیم

Posted On: 13 DEC 2021 3:51PM by PIB Delhi

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہنر کی نشوونما کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنے اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے معیار اور مارکیٹ سے متعلقہ تربیت تک رسائی بڑھانے کے لیے، 19 جنوری 2018 کو اسکلز ایکوزیشن اور نالج اویئرنس فار لیولی ہوڈ پروموشن (ایس اے این کے اے ایل پی) کا آغاز کیا گیا جس پر عمل درآمد کی مدت مارچ 2023 تک ہے۔ سنکلپ ایک عالمی بینک کی قرض کی مدد سے چلنے والی اسکیم ہے جو حکومت ہند اور عالمی بینک کے درمیان 250 ملین ڈالر (1650 کروڑ روپے) کے موجودہ معاہدے کی روشنی میں کام کرتی ہے۔عالمی بینک کی طرف سے حکومت ہند کو ریلیز (تقسیم) متفقہ تقسیم سے منسلک اشارے(ڈی ایل آئز) کی کامیابی پر ہے۔ سنکلپ کے نتائج کے تین شعبے ہیں یعنی (i) قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر ادارہ جاتی مضبوطی؛ (ii) مہارت کی ترقی کے پروگراموں کے معیار کی ضمانت اور (iii) مہارت کی ترقی کے پروگراموں میں پسماندہ آبادی کی شمولیت۔

ورلڈ بینک اس اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے وقتاً فوقتاً عمل درآمد میں معاونت کرنے والے مشن چلاتا رہتا ہے ۔ 16-13 ستمبر 2021 کے دوران ورلڈ بینک کی طرف سے منعقد کیے گئے چھٹے عمل درآمد سپورٹ مشن کی معاون یادداشت کے مطابق، اسکیم کو، اسکیم کی مجموعی نفاذ کی پیشرفت پر ‘‘اطمینان بخش’’ قرار دیا گیا ہے جبکہ پروگرام کے ترقیاتی مقاصد کے حصول کی جانب پیش رفت درجہ بندی کے لحاظ سے ‘‘انتہائی تسلی بخش’’  قرار دی گئی ہے جو کہ عالمی بینک کی درجہ بندی کے معیار کے مطابق اعلی ترین درجہ بندی ہے۔

سنکلپ کے لیے سال وار اہداف کے ساتھ  ڈی ایل آئز08 ہیں۔ عالمی بینک کی ضرورت کے مطابق، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی آئی ایم) اندور کو آزاد تصدیقی ایجنسی(آئی وی اے) کے طور پر  ڈی ایل آئی وار کامیابیوں کی تصدیق کے لیے اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔ آج تک، آئی وی اے نے مالی سال 2018-2017 سے مالی سال 2020-2019 کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حوالے سے کامیابیوں کی  توثیق کی ہے اور صورت حال کے مطابق عالمی بینک نے سنکلپ کے تحت حکومت ہند کو 166.52 ملین ڈالر (1099 کروڑ روپے) کی رقم تقسیم کی ہے۔

****************

 

(ش ح۔س ب۔ رض)

U NO:14220



(Release ID: 1781262) Visitor Counter : 102


Read this release in: English