ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
شعبہ جاتی ہُنرمندی کونسل
Posted On:
13 DEC 2021 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی13دسمبر؍2021
ہُنرمندی کے فروغ اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرسیکھر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہُنرمندی کے فروغ اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار کی وزارت کے تحت ہُنرمندی کے فروغ سے متعلق قومی کارپوریشن (این ایس ڈی سی) ابھی تک 37 شعبہ جاتی ہنرمندی کی کونسلیں(ای ایس سی)تشکیل دے چکا ہے، جس میں متعلقہ شعبوں کی ، ہُنرمندی سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے سبھی بڑے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔شعبہ جاتی ہنرمندی کی مزید کونسلیں قائم کرنے کا کام کئی طریقوں پر مبنی ہے۔ جیسے ایس ایس سی کی تشکیل کے لئے صنعتوں سے حاصل کی جانے والی مدد ، ایس ایس سی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دلچسپی ، شعبے کا موجودہ عملہ، موجودہ عملے کی ہنرمندی میں بہتری لانے یا از سر نو ہنرمند بنائے جانے کی ضرورت، اگلے 5 سے 10 سال میں کام کی نئی جگہیں قائم کئے جانے کا امکان وغیرہ ۔اگر مقررہ شعبہ خصوصی یا غیر منظم ہے، لیکن یہ ایک بڑا شعبہ ہے اور روزگار کے بہتر موقعوں کے لئے ہنرمندی کی ضرورت ہے، جیسے پی ڈبلیو ڈی کےلئے ہنرمندی کونسل، گھریلو کارکنوں کی ہنرمندی کونسل وغیرہ، تو بھی ایس ایس سی کی اجازت دی جاسکتی ہے۔کاریگروں ، بنکروں اور کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے 7 ایس ایس سی کام کررہی ہیں۔
2017-16سے جن کارکنوں کو تربیت دی گئی اور ملازمت دی گئی یا وہ خود- روزگار بن گئے، اُن کی شعبہ جاتی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
شعبہ
|
تربیت یافتگان
|
بتائی گئی جگہیں
|
1
|
زراعت
|
768846
|
44467
|
2
|
خوراک کی ڈبہ بندی
|
170328
|
7679
|
3
|
فرنیچر اور فٹنگ
|
168204
|
5640
|
ٍ
|
نگینے اور زیورات
|
117658
|
10425
|
5
|
دستکاری اور قالین
|
254786
|
4910
|
6
|
چمڑا
|
173510
|
7414
|
7
|
کپڑا اور ہتھ کرگھا
|
252264
|
9687
|
*************
ش ح- ا س – ن ع
U. No.14241
(Release ID: 1781261)
Visitor Counter : 142