وزارتِ تعلیم
مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے مفت کوچنگ
Posted On:
13 DEC 2021 5:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی13دسمبر؍2021
تعلیم کی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکارنے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ طلباء، نِیٹ(یوجی)اور جے ای ای(مین)داخلہ امتحانات میں بہتر کارکردگی انجام دیں، اِس میں مدد دینے کے لئے امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی(این ٹی اے)نے ایک موبائل ایپ ’نیشنل ٹیسٹ ابھیاس‘کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد امیدواروں کو اعلیٰ معیار کے فرضی ٹیسٹ آن لائن مفت فراہم کرنا ہے۔
نِیٹ (یوجی)کےتحت ، ٹیسٹ کی مشق کےلئے اِس موبائل ایپ پر 14.11لاکھ طلباء نے اندراج کرایا ہے اور فرضی ٹیسٹ کے لئے 81.24لاکھ اجلاس منعقد کئے گئے ۔ جے ای ای(مین)کےلئے ٹیسٹ کی مشق کے لئے 9.59لاکھ طلباء نے اندراج کرایا ہے اور فرضی ٹیسٹ کے 50.73لاکھ اجلاس منعقد کئے گئے ۔
سب سے زیادہ محروم طلباء سمیت ، طلباء کے مفاد میں حکومت نے اُمنگوں والے نوجوان ذہنوں کےلئے سرگرم آموزش کی مطالعاتی ویبز (سویم)شروع کی ہے، جس پر ویڈیو لیکچرز، مطالعاتی مواد، ٹیسٹ اور مطالعے سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کےلئے کوئز نیز آن لائن مذاکراتی فورم کے ذریعے خود کے جائزے جیسے تال میل رکھنے والا نصابی مواد پیش کیا ہے۔ یہ سہولت 9ویں کلاس سے پوسٹ گریجویشن سطح تک دستیاب کرائی گئی ہے۔اِس مواد تک مفت رسائی کسی بھی وقت، کس بھی جگہ کسی کو بھی حاصل ہے۔
حکومت نے ایک اور پہل کی ہے، جسے ٹیکنالوجی کے بھارتی انسٹی ٹیوٹ –پروفیسر کی مدد سے آموزش (آئی آئی ٹی-پی اے ایل)کا نام دیا گیا ہے۔اِس پہل کے تحت حیاتیات ، کیمیاوی علوم، ریاضیات اور طبیعیات میں ویڈیو مواد فراہم کیا گیا ہے۔ یہ مواد آئی آئی ٹی پروفیسرز کے ذریعے نویں سے 12ویں جماعت کے اُن طلباء کےلئے فراہم کیا گیا ہے، جو آئی آئی ٹی اور دیگر اداروں میں داخلے کے متمنی ہے۔
یہ مواد سویم پربھا کے مخصوص ڈی ٹی ایچ چینلوں پر مفت دستیاب ہے۔
*************
ش ح- ا س – ن ع
U. No.14238
(Release ID: 1781260)