وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نوجوان اور ابھرتے ہوئے مصنّفین

Posted On: 13 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi

 

تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس  سرکار  نے آج لوک سبھا ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 31 جنوری  2021  کو  ‘من کی بات ’کے پروگرام میں وزیراعظم کہ اعلان کے مطابق نوجوان مصنفین کو تربیت دینے کے لئے‘‘آزادی کاامرت مہوتسو’’ پروگرام کے  حصے کے طورپر 29 مئی 2021 کو تعلیم کی وزارت کے ذریعہ   ‘ ینگ ، اپ کمنگ   اینڈ ورسٹائل آتھرز ’  ( وائی یو وی اے ) اسکیم  ، مینٹر شپ پروگرام   کی شروعات کی گئی تھی۔

پی ایم – وائی یو وی اے  کی شروعات  ،  بھارت   کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں  لکھنے کے  لئے نوجوان  مصنفین  کی  حوصلہ  افزائی  کرنے کے وزیر اعظم کے نظریہ کی عکاس  ہے۔ مذکورہ  اسکیم ، مجاہدین آزادی ، جدوجہدآزادی سے منسلک واقعات ،ان کے متعلقہ علاقوںمیں جدوجہدآزادی کی مدت کے دوران شجاعت کی داستان   کے بارے میں  نوجوان  نسل  کے   قلم کاروں  کوبھار ت  کی آزادی کے ہیرو ز  کو بہترین خراج عقیدت   ہے، کیونکہ ہم   بھارت کی آزادی کے  75 سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں۔

اس اسکیم کا مقصد،  30سال سے کم عمر کے اُن 75 امنگوں سے بھرپور مصنفین   کو تربیت دینا ہے ، جو اپنی ترجمانی کرنے اور پروجیکٹ  انڈیا اور اس کے کلچر اور لٹریچر کو  عالمی  طورپر ظاہر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سرکردہ  مصنفین کے ذریعہ درس وتدریس  حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  مینٹرشپ اسکیم کے تحت   فی مصنف  6  مہینے کی مدت کے لئے ہر ماہ 50000 روپے کی  لگی بندھی اسکالر شپ  دی جائے گی۔

پی ایم  - وائی یو وی اے  اسکیم کے تحت  75 منتخبہ کتابوں  کے  پہلے ایڈیشن کو، ان کی  اصل زبان میں  شائع  کیا جائے گا۔پہلے ایڈیشن  کی اشاعت کے بعد   معاملہ در معاملہ کی بنیاد پر دیگر زبانوں  میں   کتابوں  کا ترجمہ کیا جائے گا تاکہ ‘‘ ایک بھارت شریشٹھ  بھارت’’ کو فروغ  دیتے ہوئے ثقافت اور  ادب  کے  تبادلے کو یقینی بنایا جاسکے ۔

*************

ش ح۔ش ر۔رم

U-14 229

 


(Release ID: 1781236) Visitor Counter : 147
Read this release in: English