وزارتِ تعلیم

آن لائن اور کثیر میڈیا کے ذریعہ درس و تدریس

Posted On: 13 DEC 2021 5:12PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ  انا پورنا دیوی  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تمام طلبا تک  آن لائن تعلیم کو  آسان بنانے کے لئے ایک جامع پہل  پی ایم ای  ودیا 17 مئی 2020 کو آتم نربھر بھارت ابھیان کے ایک  حصے کے طور پر شروع کی گئی ہے جو  ڈیجیٹل/ آن لائن/ آن ایئر تعلیم سے متعلق تمام کوششوں کو  یکجا کرتی ہے تاکہ  تعلیم تک کثیر رخی رسائی  حاصل ہوسکے۔ اس پہل میں:

دکشا، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تعلیم کے لیے معیاری ای۔ مواد فراہم کرنے کے لیے ملک کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) اور تمام درجات (ایک ملک، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم) کے لیے کیو آر کوڈڈ انرجائزڈ نصابی کتابیں شامل ہیں۔ آج تک (25.11.2021) دکشا کے 402 کروڑ سے زیادہ سیکھنے کے سیشن، 4844 کروڑ سے زیادہ سیکھنے کے منٹ اور  2730 کروڑ سے زیادہ پیجز کو پڑھا  گیا ہے جن میں اوسط یومیہ  5 کروڑ پیجز کو پڑھا گیا ہے۔ کل 227704 ای- مواد کے صفحے دکشا پر آج کی تاریخ تک لائیو ہیں۔

ایک سے 12ویں جماعت  تک (ایک کلاس، ایک چینل): ایک مخصوص سوایم پربھا ٹی وی چینل مختص کیا گیا ہے، اسی  مواد کو یوٹیوب اور جیو  چینلز کے ذریعے ایک ساتھ نشری کیا گیا ہےجہاں تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ناظرین کی تعداد 74806128 ہے۔

ریڈیو، کمیونٹی ریڈیو اور سی بی ایس ای پوڈ کاسٹ کا وسیع استعمال- شکشا وانی: نصاب پر مبنی ریڈیو پروگراموں کے 3211 پیسز (کلاس 1 سے 12) 230 ریڈیو اسٹیشنوں (18 گیان وانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز، 80 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز) پر نشر  کرنے کے لیے  132آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنز، آئی ریڈیو پر پوڈکاسٹس اور جیو  ساون موبائل ایپس شامل ہیں۔

بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی ای۔ مواد ڈیجیٹل طور پر قابل رسائی انفارمیشن سسٹم (ڈی اے آئی ایس وائی) پر تیار کیا گیا ہے اور این آئی او ایس ویب سائٹ/یو ٹیوب پر اشاروں کی زبان میں، تمام 767 درسی کتاب پر مبنی آئی ایس ایل ویڈیوز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان میں سے 510 آئی ایس ایل ویڈیوز پر مبنی نصابی کتابیں دکشا پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ آئی ایس ایل لغت کے 10000 الفاظ میں سے، تمام 10000 آئی ایس ایل لغت کے الفاظ دکشا پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ دکشا پر 3142 آڈیو کتابوں کے ابواب بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ دیا گیا ڈیٹا ڈبلیو آر ٹی  دکشا کے استعمال میں یہ ای مواد شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 

ش ح۔ح ا ۔ن ا۔

U-14227     



(Release ID: 1781227) Visitor Counter : 150


Read this release in: English