قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں اور ذہانتوں کو فروغ دینے کی غرض سے کئی ابتدائی اقدمات کئے ہیں

Posted On: 13 DEC 2021 5:45PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینو کا سنگھ سروتا نے آج لوک سبھا میں یہ جانکاری فراہم کی۔

گول(قائدین کی حیثیت سے آن لائن کام کرنا)قبائلی امور کی وزارت کی ایک مشترکہ پہل ہے۔اس پہل کے تحت قبائلی نوجوانوں کو ڈیجیٹل لحاظ سے آراستہ سرپرستی فراہم کرنے، انہیں بااختیاربنانے اور ان کی دلچسپی کے شعبوں میں انہیں قائد بنانے کی غرض سے فیس بک کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔گول پہل کے ذریعہ ، اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور کرداروں کے لئے معروف، صنعت ، فنون، سیاست ، کاروبار وغیرہ سے متعلق مشہور افراد کو ڈیجیٹل طریقے سے قبائلی نوجوانوں کو ذاتی طور پر سرپرستی فراہم کرنے کے مقصد سے یکجا کیا جاتا ہے۔ گول پروگرام کے تحت اب تک 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت،قبائلی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی سرکردہ تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو پروان چڑھانے کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ ان تنظیموں میں مائیکروسافٹ ،آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن، ایس ای سی ایم او ایل وغیرہ شامل ہیں۔ تاکہ قبائلی نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے اور برادری کی شرکت کے ساتھ پروجیکٹ کو آگے لے جایا جاسکے۔

اس کے علاوہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم این ای ایس ٹی ایس نے مخصوص نمائندوں سے متعلق قومی پہل (این آئی ایس ایچ ٹی ایچ اے) کے لئے سی بی ایس ای اور تعلیمی تحقیق اور تربیت سے متعلق قومی کونسل (این سی ای آر ٹی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ تاکہ اساتذہ اور طلباء کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکے اور قبائلی نوجوانوں کی پوشیدہ  فطری صلاحیتوں کی نشاندہی کی جاسکے ۔

وزارت نے آئی آئی پی اے کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ قبائلی صلاحیتوں سے متعلق ایک مخصوص گروپ کی پہل قدمی کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد وزارت کے ذریعہ فنڈکی فراہمی کے ساتھ ڈاکٹریٹ کرنے کے لئے چار ہزار ریسرچ اسکالرز کے قبائلی صلاحیتوں کے ساتھ جڑنا ، ان کی دلچسپی کے شعبوں کی پہچان کرنے ان کی طاقت اور صلاحیت کو پروان چڑھانا ،اور صنعت کاروں اور تحقیق کاروں کی حیثیت سے تیار کرنے کے لئے انہیں بااختیار بنانا،اور ان کی فلاح و بہبود کی غرض سے حکومت ہند کی مختلف دیگر اسکیموں سے انہیں واقف کرانا ہے۔

*************

 

ش ح-  ع م - م ش

U. No.14218



(Release ID: 1781209) Visitor Counter : 115


Read this release in: English