صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی دستیابی کی تازہ ترین صورتحال
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 140 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کرائی جا چکی ہیں
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 17.93 کروڑ سے زائد غیر استعمال شدہ خوراکیں ابھی بھی موجود ہیں
Posted On:
12 DEC 2021 9:14AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 دسمبر 2021:
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرے میں اضافہ کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ ملک گیر کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 16 جنوری 2021 کو ہوا تھا۔ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون 2021 کو کیا گیا۔ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کو زیادہ سے زیادہ ٹیکے کی دستیابی کے ذریعہ بڑھایا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکے کی دستیابی کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جاتی ہے، تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کر سکیں اور ٹیکے کی سپلائی چین کو آسان بنا سکیں۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے جزو کے طو رپر حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووِڈ ٹیکے فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ کووِڈ19 ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے نئے مرحلے کے تحت مرکزی حکومت ٹیکہ مینوفیکچررس سے 75 فیصد ٹیکے خرید کر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلاقیمت فراہم کرے گی۔
ٹیکے کی خوراکیں
|
(12 دسمبر 2021 تک)
|
سپلائی کی گئیں خوراکیں
|
1,40,20,73,270
|
بقیہ دستیاب خوراکیں
|
17,93,72,576
|
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک حکومت ہند کے ذریعہ (بلا قیمت) اور براہِ راست ریاستی خریداری زمرے کے توسط سے 140 کروڑ (1402073270) ٹیکے فراہم کرائے جا چکے ہیں۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 17.93 کروڑ سے زائد (179372576) خوراکیں استعمال کے لیے ابھی بھی موجود ہیں۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 14134
(Release ID: 1780640)
Visitor Counter : 184