بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گوا کے پنجی میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2021 میں شرکت کی
سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور بھارت کو مضبوط کرنے پر زور دیا
سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں آلودگی سے پاک بھارت کی تعمیر کا بھی عہد کرنا ہوگا
Posted On:
11 DEC 2021 6:25PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں، اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گوا کے پنجی میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2021 میں شرکت کی۔ آئی آئی ایس ایف ایک سالانہ پروگرام ہے جو پوری دنیا سے طلباء، عوام، محققین، انوویٹرز اور فنکاروں کو ایک ساتھ جمع ہونے کے لیے ملک میں سب سے بڑا پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے۔ آئی آئی ایس ایف 2021 وگیان بھارتی کے اشتراک سے، ایم او ای ایس، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کی افتتاحی تقریب میں، حال ہی میں وفات پانے والے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے خاموشی کے ساتھ دعائیں کی گئیں۔ مرکزی وزیر نے آئی آئی ایس ایف میں متعدد اسٹالوں کا دورہ کیا، اور وہاں موجود طلباء سے گفتگو کی۔ گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جناب شری پد نائک اور متعدد شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر بولتے ہوئے، جناب سونووال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تیزی سے ہونے والی ترقی کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا، آتم نربھر بھارت کی وزیر اعظم کی اپیل نے ملک کے ہر شہری کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام کی زبردست کامیابی، آتم نربھر بھارت کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سائنس، سائنس دانوں اور انسانی اقدار کی جیت ہے۔
وزیر موصوف نے بھارت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ، خاص کر طلباء برادری کے درمیان اس کے فروغ میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے گوا کی تیز رفتار ترقی کے لیے وہاں کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساوت کے رول کی بھی ستائش کی۔ عالمی سطح پر آیوش کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر بولتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ سائنس داں ہندوستان کے قدیم روایتی طبی نظام کی توثیق کے لیے نئے مطالعات کر رہے ہیں۔ آج، آیوش کا عالمی بازار کے 18 بلین ڈالر سے بھی زیادہ کے کاروبارہ پر قبضہ ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت سمندروں کے وسائل کی دریافت کے لیے متعدد قدم اٹھا رہی ہے۔ سائنس کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں آلودگی سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے بھی عہد کرنا ہوگا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:14130
(Release ID: 1780528)
Visitor Counter : 125