صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 129 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس21.65کروڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ خوراکیں ابھی بھی دستیاب ہیں

Posted On: 11 DEC 2021 9:20AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،11 دسمبر ،2021/

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021  کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی  ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

 

ویکسین کی خوراک

(11 دسمبر2021 تک)

سپلائی کی گئیں خوراک

1,40,07,00,230

دستیاب خوراک

18,28,89,386

بھارت سرکار (فری آف کاسٹ چینل) اور ریاستی سرکارکے ذریعےبراہ رست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  140 کروڑ  سے زیادہ (1,40,07,00,230)  ٹیکےفراہم کرائے جاچکے ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی 18.28 کروڑ سے زیادہ (18,28,89,386)  غیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا  باقی ہے۔

*****

ش ح۔ ن ر (11.12.2021)

U NO:14105


(Release ID: 1780401) Visitor Counter : 162