کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اسٹریٹجک شعبے میں چین سے راست غیر ملکی سرمایہ کاری آمد کو محدود کرنا
Posted On:
10 DEC 2021 6:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 دسمبر 2021:
تجارت و صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی اطلاع کے مطابق گذشتہ تین مالی برسوں کے لیے مختلف شعبوں میں چین سے حاصل ہونے والی راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) اکویٹی آمد کی، مالی برس کے لحاظ سے دی گئی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
شعبہ
|
2018-19
اپریل۔ مارچ
|
2019-20
اپریل۔مارچ
|
2020-21
اپریل۔مارچ
|
راست غیر ملکی سرمایہ کاری آمد
|
|
|
|
رقم امریکی ڈالر میں
|
|
1
|
خدمات کاشعبہ
|
24,653,869.35
|
14,212,553.23
|
3,983,728.45
|
42,850,151.03
|
|
2
|
دیگر
|
204,351,853.63
|
149,563,897.59
|
56,665,107.73
|
410,580,858.95
|
|
|
کل میزان
|
229,005,722.98
|
163,776,450.82
|
60,648,836.18
|
453,431,009.98
|
وبائی مرض کی وجہ سے بھارتی کمپنیوں پر موقع پرستانہ قبضہ/ حصولیابی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے پریس نوٹ 3 (2020) مؤرخہ 17 اپریل 2020 کے ذریعہ فارن ایکسچینج مینجمنٹ (غیر قرض انسٹرومنٹس) ترمیمی قواعد ، 2020 مؤرخہ 22 اپریل 2020 ایف ڈی آئی پالیسی میں ترمیم کی ہے، جس کے مطابق کسی ملک کی کمپنی جس کی زمینی سرحد بھارت سے ملتی ہے یا جہاں بھارت میں سرمایہ کاری کا مستفید مالک کسی ایسے ملک میں ہے یا ایسے کسی ملک کا شہری ہے، وہ صرف سرکاری راستے کے تحت سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ، بھارت میں کسی کمپنی میں راست یا غیر راست طریقے سے کسی موجودہ یا مستقبل کی ایف ڈی آئی کی ملکیت کے تبادلے کی صورت میں، مستفید ملکیت کی مذکورہ پالیسی ترمیم کی پابندی/دائرہ کار میں آنے کے نتیجے میں، مستفید ملکیت میں رونما ہونے والی اس طر کی تبدیلی کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔
ایف ڈی آئی تجاویز پر کاروائی کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) مؤرخہ 9 نومبر 2020 کے مطابق، پریس نوٹ 3 (2020) مؤرخہ 17 اپریل 2020 سے آنے والی درخواستوں کے لیے ،فارن ایکسچینج مینجمنٹ (غیر قرض انسٹرومنٹس) ترمیمی قواعد، 2020 مؤرخہ 22 اپریل 2020 کے تحت وزارت داخلہ سے سلامتی سے متعلق منظوری درکار ہے۔
************
ش ح۔اب ن ۔ س ا
U. No. 14100
(Release ID: 1780387)
Visitor Counter : 166