وزارت دفاع
ہندوستانی فوج کے لئے برفانی تودے گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 DEC 2021 3:49PM by PIB Delhi
انتہائی بلند مقامات پر تعینات فوجیوں کو مناسب طور پر وہ جدید ترین آلات فراہم کئے جانے ہیں، جن سے برفانی تودے گرنے کے متاثرین کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے برفانی علاقوں میں موسم کے اتار چڑھاؤ کی بر فباری اور برف کے تودے گرنے کے مطالعے کے ادارے (ایس اے ایس ای) کے ذریعے قریبی نگرانی کی جاتی ہے، جو سسوما اور سرینگر کے اس کے اسٹیشنوں پر یکجا ہوتی ہے۔ موسم کی پیشگوئی پر نظر رکھتے ہوئے اس جانکاری کو بروقت فوج تک پہنچایا جاتا ہے۔ ڈیفنس جیو -انفارمیٹکس ریسرچ اسٹیبلشمنٹ(ڈی جی آر ای) جو ڈی آر ڈی او کے تحت ایک ادارہ ہے، اس کا بی آر او سمیت تمام متعلقہ لوگوں تک برفانی تودے گرنے کی پیشگی اطلاع پہنچانے کا مؤثر طریقہ کار ہے۔ ادارے کے پہاڑی علاقوں میں متعدد نگراں اسٹیشن کام کر رہے ہیں اور یہ ان علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں، جہاں برفانی تودے گرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ڈی جی آر ای نے جموں و کشمیر ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور سکم میں 30 آبزرویٹریز قائم کی ہیں اور مزید دس تعمیر کی جا رہی ہے۔
ان آبزرویٹریز میں اکٹھا ڈاٹا ( ڈی جی آر ای) میں یکجا کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر تمام متعلقہ لوگوں کو بروقت برفانی تودے گرنے کی وارننگ کا بلیٹن جاری کر دیا جاتا ہے۔ ڈی جی آر ای کے ذریعے برفانی تودوں کی وارننگ سے فورسز کو کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تودے گرنے کے امکانی واقعات سے بچاؤ کا بندوبست کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب جے ٹی نامگیال کو دی۔
****************************
U-14078
ش ح-ع س-ک ا
(ریلیز آئی ڈی: 1780335)
وزیٹر کاؤنٹر : 174