خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہیلا شکتی کیندریہ

Posted On: 10 DEC 2021 4:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 دسمبر 2021: مہیلاشکتی کیندریہ (ایم ایس کے) اسکیم کو ، نومبر 2017 میں، دیہی خواتین کو کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ، مرکز کی سرپرستی والی اسکیم کے طور پر منظور کیا گیاتھا۔ اس اسکیم کا مقصد خواتین کے لیے بنائی گئی اسکیموں اور پروگراموں  کو بین شعبہ جاتی یکجہتی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ اسکیم ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کے ذریعے لاگو کی جاتی ہے جس میں مرکز اور ریاستوں کے مابین اخراجاتی لاگت کا اشتراکی تناسب 60 اور 40 کا ہے۔ البتہ  شمال مشرقی اور خصوصی زمرے والی ریاستوں میں  یہ تناسب مختلف ہے جہاں  اس کا تناسب 90 اور 10کا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 100 فیصد مرکزی فنڈ کی فراہمی کی جاتی ہے۔اس اسکیم کے تحت ریاستیں، حکومت ہند سے بعد کی قسطوں کا اجراء طلب کرنے سے پہلے ، اسکیم کے نفاذ کے لیے اپنے متعلقہ حصص کی حصہ رسدی کرتی ہیں۔ پچھلے سالوں کے دوران ، حکومت کی طرف اسکیم کے تحت ، مالی برس 2018-19 کے لیے 267.30 کروڑ روپئے، مالی برس 2019-20 کے لیے  150.00 کروڑ روپئے اور مالی برس 2020-21 کے لیے 100.00 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

ایم ایس کے اسکیم ، قومی ریاستی اور ضلعی سطح کی ٹاسک فورسز کو اپنے متعلقہ سطحوں پر جائزہ، نگرانی اورتال میل کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ، اس اسکیم کی نفاذ کا جائزہ لینے کی غرض سے ریاستوں / اضلاع کے دوروں کے علاوہ ویڈیو کانفرنس اور میٹنگیں بھی کرتی ہے۔

خواتین امیدواروں کو ، ضلعی سطح کے مراکز میں ، خواتین کی بہبود افسروں اور ضلعی رابطہ کاروں کے طورپر کام کرنے کے لیے ترجیح دی جاتی ہے جو کہ مہیلا شکتی کیندریہ اسکیم کے نفاذ کے رہنما خطوط کے مطابق ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھامیں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14083

(ش ح - اع - ر ا)

 


(Release ID: 1780280) Visitor Counter : 154
Read this release in: English