بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی وزارت فیم انڈیا اسکیم کے مرحلے I کے تحت، 520 چارجنگ اسٹیشنوں کے بنیادی ڈھانچے کی حمایت کرتی ہے

Posted On: 10 DEC 2021 3:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 دسمبر 2021:

 

بھاری صنعتوں کی وزارت نے، فیم انڈیا اسکیم کے مرحلے I کے تحت، 520 چارجنگ اسٹیشنز/ بنیادی ڈھانچے کی معاونت کی ہےجنکی تنصیب 03 دسمبر2021 تک ہو چکی ہے۔520 چارجنگ سٹیشنوں میں سے 452 چارجنگ سٹیشن مزید، فیم-انڈیا اسکیم کے مرحلہ II کے تحت، 1000 کروڑ روپے، چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔ اس وزارت نے فیم انڈیا اسکیم کے مرحلہ II کے تحت، 25 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 68 شہروں میں 2877 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن اور 9 ایکسپریس ویز اور 16 ہائی ویز کے لئے، 1576 چارجنگ اسٹیشنوں کو بھی منظوری دی ہے۔

بجلی کی وزارت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، انرجی ایفیشنسی سروسز لمیٹڈ ( ای ای ایس ایل)، پاور گرڈ کارپوریشن لمیٹڈ (پی جی سی آئی ایل) اور این ٹی پی سی لمیٹڈ، ملک میں پبلک چارجنگ اسٹیشنز (پی سی ایس) کی تنصیب میں مصروف ہیں۔ ( ای ای ایس ایل، این ٹی پی سی، اور پی جی سی آئی ایل کے ذریعے نصب کردہ چارجنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. این ٹی پی سی : 142

ii.          ای ای ایس ایل: 396

iii.       پی جی سی آئی ایل: 24

بجلی کی وزارت نے، 13اپریل2018 کو، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی پر، بجلی کےقانون 2003 کی دفعات کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کو چارجنگ اسٹیشن کے ذریعے چارج کرنے کے لیے، بجلی کےقانون 2003 کی دفعات کے، تحت کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔

برقی گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے قیام میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، حکومت ہند کی طرف سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  1. فیم -انڈیا اسکیم: بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے فیم -انڈیا اسکیم کا مرحلہ II شروع کیا ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کے لیے 1000 کروڑ فراہم کرتا ہے۔

ii. گرڈ کنیکٹیویٹی اور سیفٹی ریگولیشنز: سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) نے گرڈ کنیکٹیویٹی اور چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے سپلائی کی حفاظت سے متعلق تکنیکی معیارات سے تعلق رکھنے والے ضوابط میں ترامیم جاری کی ہیں۔

iii. رہنما خطوط اور معیارات: بجلی کی گاڑیوں کو چارج کرنےکے بنیادی ڈھانچے کے لیے رہنما خطوط اور معیارات بجلی کی وزارت کے مراسلہ نمبر 12/2/2018-ای وی کے ذریعے یکم اکتوبر 2019 کو جاری کیے گئے تھے۔ 08 جون 2020کو، پی سی ایس کو بجلی کی فراہمی کے لیے شرحوں کی حد اور پبلک چارجنگ اسٹیشن، بیٹری سویپنگ اسٹیشنز، بیٹری چارجنگ اسٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل چارج کرنے والے آلات کی تعریف کے حوالے سے ایک ترمیم جاری کی گئی ہے۔

iv. سنٹرل نوڈل ایجنسی: یکم اکتوبر 2019کو جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت، بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) کو سنٹرل نوڈل ایجنسی (سی این اے) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

v. گو الیکٹرک مہم: بجلی کی وزارت نے، سڑک نقل و حمل اور ہائی ویز کی وزارت، بھاری صنعتوں کی وزارت اور نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر 19فروری 2021کو ملک گیر "گو الیکٹرک" مہم شروع کی ہے تاکہ عام لوگوں کو ای-موبلٹی کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے؛ ای وی کو اپنانے کے لیے حکومتی ترغیبات کے بارے میں ممکنہ ای وی مالکان کومطلع کیا جا سکے، تجسس پیدا کر کے اور اسے مانگ میں تبدیل کیا جا سکے، الیکٹرک وہیکلز کے خلاف غلط معلومات کو روکا جا سکےاور متعدد اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم کے تحت اکٹھا کیا جا سکے۔

vi. ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ترامیم: ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ماڈل بلڈنگ کے ضمنی قوانین اور شہری اور علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل اور نفاذ کے رہنما خطوط میں، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترامیم جاری کی ہیں۔

آج راجیہ سبھا میں، یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے، ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

U.No.14079

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1780219) Visitor Counter : 135


Read this release in: English