جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سیلاب سے نمٹنے کے لئے پالیسی

Posted On: 09 DEC 2021 5:21PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیرمملکت جناب بشو یشور توڈوئن نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

سیلاب سے نمٹنے اور روک تھام سے متعلق اسکیمیں، متعلقہ ریاستی سرکاروں کے ذریعہ ان کی ترجیحات کی بنیاد پر وضع کی جاتی ہیں اور اسی کے مطابق ان پر عمل درآمد کیاجاتا ہے۔ مرکزی حکومت  ،تکنیکی رہنمائی فراہم کرکے اور متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے اور روک تھام کے لئے ترغیبی مالی امداد فراہم کرکے بھی، ریاستی سرکاروں کی کوششوں میں معاؤنت کرتی ہے۔ جل شکتی کی وزارت نے پانی سے متعلق موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد کے ساتھ، سال 2012 میں قومی آبی پالیسی(این ڈبلیو پی) وضع کی تھی۔

سیلاب سے نمٹنے اور روک تھام کی غرض سے این ڈبلیو پی-2012 میں، ڈھانچہ جاتی اور ڈھانچہ جاتی اقدا مات، فیصلوں سے متعلق سنجیدہ امدادی نظام کے ساتھ آبی ذخائر کے مربوط کام کاج، پانی کی نکاسی کے قدرتی نظام کااحیاء اور کاشتکاری سے متعلق مربوط نظام اور ہرسال آنے والے تباہ کن سیلابوں سے نمٹنے کے طویل مدتی حل کے طور پر آبی ذخیرہ سے متعلق پروجیکٹوں کی غیرزرعی ترقیاتی کاموں کے ذریعہ سیلاب کی تباہ کاری کو کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

 باہم مربوط فہرست میں پانی کو شامل کرنے کے معاملہ پر مختلف سطحوں پر غوروخوض کیاجاتا رہا ہے۔ اس سے پہلے مرکزی/ باہم مربوط فہرست میں پانی کو بھی شامل کرنے کی تجویز کاجائزہ مرکز- ریاستی تعلقات سے متعلق دو کمیشنوں نے لیا تھا۔ ان دونوں کمیشنوں کی صدارت بالترتیب جسٹس آر۔ ایس سرکاریہ اور جسٹس ایم ایم پنچھی نے کی تھی اور ان دونوں کمیشنوں نے ہی اس تجویز کی حمایت نہیں کی۔

حکومت ہند، سیلاب سے موثر طور پر نمٹنے اور روک تھام کے کاموں میں ریاستی سرکاروں کی مدد کرنے کے لئےمسلسل  کوششیں کررہی ہے۔ گیارہویں منصوبہ کے دوران حکومت ہند نے سیلاب سے نمٹنے سے متعلق کاموں اور مٹی کے کٹاؤ کی  روک تھام سے متعلق کاموں کے لئے ریاستوں کو مرکزی امداد فراہم کرنے کی خاطر فلڈ مینجمنٹ پروگرام یعنی سیلاب سے نمٹنے اوراس کی روک تھام سے متعلق پروگرام (ایف ایم پی) کاآغاز کیا تھا۔

یہ پروگرام/ بارہویں منصوبہ اور اس کے بعد بھی 2018-2017 سے 2021-2020 کی مدت کے لئے ‘‘ سیلاب سے نمٹنے اور روک تھام اور سرحدی علاقوں سے متعلق پروگرام’’(ایف ایم بی اے پی) کے ایک جز کے طور پر جاری رہا اور بعد میں اس پروگرام میں دسمبر 2021 تک کی توسیع کی گئی۔ ایف ایم پی کے تحت مرکزی امداد کے اجزا کے لئے دستیاب رہنما ہدایات کے مطابق، ‘‘ فلڈ پلین زوننگ بل’’ اختیار کرنے والی ریاستی سرکاروں کو دیگر ریاستوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔

****************

 (ش ح۔ع م۔ رض)

U NO:14052



(Release ID: 1780013) Visitor Counter : 128


Read this release in: English