جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی اداروں کی جی آئی ایس میپنگ

Posted On: 09 DEC 2021 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09 دسمبر 2021:

ریاستی حکومتوں میں آبی ذمہ داری  سنبھالنے کے لیے متعدد ایجنسیوں کی موجودگی اور مقامی سطح پر مناسب رین واٹر ہارویسٹنگ اسٹرکچر (آر ڈبلیو ایچ ایس) پر تکنیکی معلومات کی محدود دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریاستی حکومتوں بشمول ضلع مجسٹریٹس (ڈی ایمز ) سے جل شکتی ابھیان:کیچ دا رین (جے ایس اے: سی ٹی آر)مہم کے ایک حصے کے طور پر ہر ضلع میں "جل شکتی کیندر"قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ جل شکتی کیندر، پانی کے تحفظ کی تکنیکوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور لوگوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے "علمی مراکز" کے طور پر کام کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ جے ایس اے: سی ٹی آر  کے پورٹل پر دستیاب ڈیٹا کے مطابق، اب تک مختلف ریاستوں میں 264 جل شکتی کیندر قائم کیے گئے ہیں۔

جل شکتی کی وزارت نے آبی ذخائر کی تعداد شماری کے مقصد کے ساتھ چھوٹی آبپاشی کی تعداد شماری کے چھٹے مرحلے (حوالہ سال 2017-18) کے اشتراک سے آبی ذخائر کی پہلی تعداد شماری کا آغاز کیا ہے۔ ان آبی ذخائر کی تعداد شماری کامقصد ملک میں  تمام آبی ذخائر کا قومی ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے۔

بھارت-ڈبلیو آرآئی ایس پروجیکٹ کے تحت، تقریباً 7.99 لاکھ آبی ذخائر جو 0.01 ہیکٹر سے زیادہ سائز کے ہیں، 2009-10 کی سیٹلائٹ تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے نقشہ بنایا گیا اور بھارت-ڈبلیو آرآئی ایس پورٹل پر آن لائن دستیاب کرایا گیا۔ سیٹلائٹ کی تصویروں کا استعمال کرتے ہوئے، نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر ملک بھر میں آبی ذخائر کی ان کے سائز کے لحاظ سے وقفے وقفے سے نقشہ سازی کرتا رہا ہے۔

جل شکتی ابھیان کے تحت: کیچ دی رین مہم جو کہ نیشنل واٹر مشن، جل شکتی کی وزارت کے ذریعے نافذ العمل ہے، ضلع مجسٹریٹوں/ کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پرانے ریونیو ریکارڈ اور این آر ایس اے  اور جی آئی ایس میپنگ ٹیکنالوجی سے ریموٹ سینسنگ امیجز کی مدد سے گنتی کریں۔ تمام موجودہ آبی ذخائر/پانی ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے اور  ان کی حدود کو نشان زد کریں، انہیں جیو ٹیگ کریں، این آئی سی –ایم آئی  تعداد شماری، نیشنل واٹر انفارمیٹکس سنٹر (این ڈبلیو آئی سی)، ریاستی آبی وسائل کے معلوماتی نظام سے دستیاب ڈیٹا کو مربوط کریں اور سائنسی آبی تحفظ کی تیاری کے لیے ڈیٹا کا استعمال کریں۔ این ڈبلیو ایم نے جی آئی ایس پر مبنی آبی تحفظ کے منصوبوں کی تیاری اور اضلاع کے آبی ذخائر کی فہرست تیار کرنے کے لیے رہنما خطوط تیار کیے ہیں اور اس پر عمل درآمد کے لیے اسے تمام اضلاع کو بھیج دیا ہے۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات مشترک کیں۔

*********************

 

(ش ح ۔  ع ح ۔ ت ع)

U-14051


(Release ID: 1780005) Visitor Counter : 145


Read this release in: English