شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہوائی جہازوں میں سفرکرنے والے مسافروں کو، کھانا فراہم کرنے سے متعلق  رہنما خطوط  کی موجود شق  میں ترمیم

Posted On: 09 DEC 2021 5:18PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت  ریٹائرڈ جنرل  ڈاکٹر وی کے سنگھ  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  موجودہ صورتحال کے پیش نظر مارچ  2020  میں کووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے ائیر لائن  کی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں اور  ہوائی جہازوں  میں   سفرکرنے والے  مسافروں   کے محفوظ سفر کے لئے  مختلف  پابندیوں کے ساتھ مئی  2020  میں گھریلو  پروازیں  دوبارہ شروع کی  گئی تھیں۔اس کے مطابق مرکزی حکومت  نے  کووڈ -19 وائرس   کو  پھیلنے سے روکنے کے لئے  2020  میں  کووڈ-19  عالمی وبا کے دوران مسافروں کو کھانا فراہم کرنے  کے لئے  ائیر لائنزپر روک لگادی تھی  ۔ حکومت نے  گھریلو سفر کے لئے صحت اور خاندانی بہبود  کی وزارت  کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط  کے پیش نظر اور کووڈ  کے مناسب  برتاؤ پورٹوکول کے مناسب  نفاذ    کی خاطر کووڈ کے معاملوں  میں  کمی لانے اور  انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے علاوہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ممبروں  کو شامل کرتے ہوئے ائیر ٹرانسپورٹ کمیٹی کی سفارشات پر  پرواز کے دوران  طیارے میں پابندیوں کے بغیر  کھانا فراہم کرنے  سے متعلق  16 نومبر  2021  کو  رہنما خطوط  کی موجودہ شق میں  حال ہی میں ترمیم کی ہے تاکہ اس سلسلے میں وقتاََ فوقتاََ  جاری کئے گئے رہنما خطوط  پر عمل کیا جاسکے ۔ اس کھانے کی لاگت  ،خدمات کے   علاوہ ہے اور اس لئے یہ مسافروں  پر منحصر  ہے کہ وہ ان خدمات  کو  حاصل کریں یا نہ کریں ۔

*********

 

ش ح۔ح ا۔رم

U-14042

 



(Release ID: 1779963) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Telugu