مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

منظورشدہ 114لاکھ مکانات میں سے 89.36لاکھ مکانوں  کی تعمیر کاکام شروع ہوچکاہے ، جب کہ 52.55لاکھ مکانوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اورانھیں مستفدین کے حوالے کیاجاچکاہے

Posted On: 09 DEC 2021 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 9دسمبر :ہاؤسنگ اور شہری امورکی وزارت  نے وزیرمملکت جناب کوشل کشورنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ‘سب کے لئے گھر’ کے حکومت کے تصور  کے مطابق ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت  25مئی 2015سے پردھان منتری آواس یوجنا –شہری (پی ایم اے وائی –یو) کا نفاذ کررہی ہے تاکہ سبھی اہل شہری کنبوں کو سبھی موسم  میں کارآمد پختہ مکانات  دستیاب کرانے کے لئے  ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کو مرکزی مدد دی جاتی ہے ۔

مرکزی حکومت اسکیم کی  درج ذیل 4ورٹیکلس کے تحت مختلف سطحوں پرناقابل واپسی مالی مدد دستیاب کراتی ہے ۔

:

S. No.

Vertical

Central Assistance to each beneficiary

1.

Beneficiary-led individual house construction/ enhancement (BLC)

₹1.50 lakh

2.

Affordable Housing in Partnership (AHP)

₹1.50 lakh

3.

“In-situ” Slum Redevelopment (ISSR)

₹ 1.00 lakh

4.

Credit Linked Subsidy Scheme (CLSS)

Category

(Annual household income)

Loan Amount

Interest subsidy

Economically Weaker Section (up to ₹3,00,000)

up to ₹6 lakhs

6.5 %

Low Income Group (from ₹3,00,001 to ₹6,00,000)

Middle Income Group-I* (from ₹6,00,001 to ₹12,00,000)

up to ₹9 lakhs

4%

Middle Income Group-II* (from ₹12,00,001 to ₹18,00,000)

up to ₹12 lakhs

3%

*Interest subsidy was provided during the period from 01.01.2017 to 31.03.2021.

مزید برآں  ریاستیں  /مرکز کے زیرانتظام علاقے  اسکیم کے آئی ایس ایس آر  ، اے ایچ پی اوربی ایل پی  ورٹیکلس کے تحت مستفدین کو مختلف سطحوں پرمالی مدد دستیاب کراتی ہیں ۔

اسکیم کے تحت مکانات کے تعلق سے ہوئے مطالبات کے تجزیئے کے مطابق ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ  پیش کی گئی پروجیکٹ تجاویز کی بنیاد پر ملک بھرمیں 114لاکھ مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے ۔ منظورشدہ سبھی مکانات کے مقابلے میں 89.36لاکھ مکانوں کی تعمیر کاکام جاری ہے ، جب کہ 52.55لاکھ مکانوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اورانھیں مستفدین کے حوالے کیاجاچکاہے ۔ اس اسکیم کا نفاذ  31مارچ ، 2022تک ہوگا۔ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ منظورشدہ مکانات کی تعمیر کے کام میں تیزی لائیں تاکہ سبھی مکانات کی تعمیرکاکام مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوجائے ۔

اس اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کے لئے 18-2017، 19- 2018، 20-2019اور 21-2020 کے دوران 87698کروڑروپے جاری کئے گئے ۔ جن میں سے  ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے 80475کروڑروپے کا استعمال کیاہے ۔

****************

(ش ح ۔م م ۔ ع آ)

U-14007

 



(Release ID: 1779706) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Tamil