ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

نقل مکانی کرنے والے  مزدوروں کی ہنرمندی  کی پیمائش

Posted On: 08 DEC 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 8دسمبر :فروغ ہنرمندی و صنعت سازی  کے وزیرمملکت جناب راجیو چندرشکھر نے آج راجیہ سبھا میں بتایاکہ فروغ ہنرمندی و صنعت سازی  کی وزارت  نے اپنی فلیگ شپ اسکیم پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت کووڈ -19سے متاثرہ شرمکوں  (نقل مکانی کرنے والے مزدوروں ) کی تربیت کے لئے ایک خصوصی پروگرام بنایاہے ۔

اس خصوصی پروگرام کے تحت واپس لوٹ کر آنے والے مہاجرمزدوروں  کی نشاندہی  اور روزی روزگارکے متعلق  ان کی ہنرمندی کی پیمائش ضلع انتظامیہ کی مدد سے کی گئی ۔ پی ایم کے وی وائی کے تحت نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی ٹریننگ کے لئے اس خصوصی پروگرام کا انعقاد آسام  ، بہار ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور اترپردیش جیسی چھ ریاستوں کے 116اضلاع میں  کیاگیا ، جن کا انتخاب  دیہی ترقیات کی وزارت کے تحت غریب کلیان روزگارابھیان (جی کے آراے ) کے تحت کیاگیاتھا۔ پی ایم کے وی وائی  کے تحت دی جانے والی ٹریننگ کے دواجزاء ہیں جن کے نام قلیل مدت ٹریننگ (ایس ٹی ٹی )اور ری کوگنیزن  آف پرائر لرننگ  (آرپی ایل ) ہیں ۔ 21نومبر ، 2021تک 1.24لاکھ مہاجر مزدوروں کو ٹریننگ /اورینٹیشن  دی گئی ہے (ایس ٹی ٹی  کے تحت 0.86لاکھ اور آرپی ایل کے تحت 0.38لاکھ )۔

پی ایم کے وی وائی  کے خصوصی پروگرام کے تحت جو فروغ ہنرمندی ٹریننگ دی گئی وہ  روزگارکے لئے مزدوروں  کی مانگ  /توقعات  پر مبنی تھی ۔

**************

 

 

 (ش ح ۔م م ۔ ع آ)

U-14003



(Release ID: 1779694) Visitor Counter : 100


Read this release in: English