کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھربھارت کے تحت غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک

Posted On: 08 DEC 2021 6:32PM by PIB Delhi

 نئی دہلی ، 8؍دسمبر:صنعتوں وتجارت کے وزیر  مملکت جناب  سوم پرکاش نے آج  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ  حکومت نے  12مئی  ،2020کو  آتم نربھربھارت کا اعلان کیاتھا۔ یہ 20لاکھ کروڑروپے کاایک خصوصی اقتصادی  پیکج ہے ، جس کا مقصد ملک کو خود کفیل بنانا اور مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ پرتوجہ مرکوز کرنا ہے ۔ اس کی توجہ عالمی سپلائی چین میں سخت مسابقت کے لئے ملک کو تیارکرنے کاروبارکو مزید آسان بنانے  ، ایم ایس ایم ای کو بااختیاربنانے  ، ایف ڈی آئی سمیت سرمایہ کاریوں کو راغب کرنے اورمیک ان انڈیا کے لئے پالیسیوں کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے ۔ یہ پیکج 7طویل المدتی اسکیموں  /پروگراموں پر مشتمل ہے جس کا مطلوب ملک کو خود کفیل بناناہے ۔ ان اسکیموں یا پروگراموں کا نفاذ متعدد وزارتوں /محکموں کے ذریعہ کیاجارہاہے ۔

حکومت نے ملک کو خود کفیل بنانے کے لئے متعدد موثر اقدامات کئے ہیں ۔ چند اہم اقدامات میں 29.87لاکھ کروڑروپے کا خصوصی اقتصادی اور جامع پیکج  ، مرکزی بجٹ 22-2021میں سرمایہ جاتی اخراجات میں  34.5فیصد کا اضافہ ، جو ن ،2021میں 6.29لاکھ کروڑروپے کا راحتی پیکج  ، 13کلیدی شعبوں کے لئے 1.97لاکھ کروڑروپے  کے بجٹ  سے پیداوار سے مربوط مراعاتی (پی ایل آئی ) اسکیم  ایم ایس ایم ای سمیت  کاروبار ی کمپنیوں کے لئے 3لاکھ کروڑ روپے کی  ایمرجنسی ورکنگ کیپٹل  فیسلٹی  ، این بی ایف سی /ایم ایف آئی  دینداریوں کے لئے 45ہزارکروڑروپے کی پارشیل کریڈٹ گارنٹی اسکیم  2.0 ، کسانوں  کے لئے فارم –گیٹ  بنیادی ڈھانچہ کے لئے  ایک لاکھ کروڑروپے  کا زرعی  بنیادی ڈھانچہ  ، ملٹی موڈل کنکٹی وٹی کے لئے ایک نیشنل ماسٹرپلان  -پی ایم گتی شکتی ، ازکاررفتہ قوانین کو آسان ، ڈی کریم نلائز ڈکرنے اور ختم کرنے کے لئے شہریوں اور کاروباری اداروں  پرتعمیلی بوجھ  کو کم کرنا، راست بیرونی سرمایہ کاری  (ایف ڈی آئی ) کو راغب کرنے کے لئے ایک نرم  اور شفاف پالیسی  ملک میں انضباطی منظوریوں اورخدمات  کے تعلق سے ایک ہی جگہ پرسبھی طرح کی کارروائیوں کے لئے نیشنل  سنگل ونڈوسسٹم  (این ایس ڈبلیو ایس )، فنڈ آف فنڈز فاراسٹارٹ اپس اسکیم  (ایف ایف ایس ) اور اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم  (ایس آئی ایس ایف ایس ) جیسی اسکیموں  کی مدد سے ملک میں  اختراعات اور اسٹارٹ اپس کو پروا ن چڑھانے کے لئے مضبوط ماحول بنانا ، ریاستوں میں  انڈیا انڈسٹریل نیشنل  لینڈ بینک (جی آئی ایس  لینڈ بینک ) کو مربوط کرنے کے مقصد کا حصول  اور دنیا کے لئے میک ان انڈیا  شامل ہیں ۔

200کروڑروپے تک کے سرکاری ٹینڈروں کے لئے کوئی گلوبل ٹینڈر مدعونہیں کیاگیاہے ۔ 200کروڑروپے سے زیادہ کے کام  کمپنوں   کے ذریعہ پیش کی گئی تجویز کی میرٹ  کی بنیاد پر متعدد مرکزی وزارتوں  /محکموں کے ذریعہ  کئے جارہے ہیں ۔

**************

(ش ح ۔ م م ۔ ع آ)

U-13988


(Release ID: 1779643) Visitor Counter : 122


Read this release in: English