کامرس اور صنعت کی وزارتہ
سنگل ونڈوسسٹم
Posted On:
08 DEC 2021 6:31PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 21-2020 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے ایک سرمایہ کاری کلئیرنس سیل (آئی سی سی ) کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ، جو سبھی کو سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری سے پہلے مشاورت سمیت سرمایہ کاروں کی مدد کرے گا ۔ساتھ ہی ساتھ لینڈ بینکوں سے متعلق معلومات فراہم کرے گا اور مرکز اور ریاستی سطح پر کلئیرنسز کو آسان بنائے گا۔ یہ سیل ایک آن لائن ڈجیٹل پورٹل کے ذریعہ آپریٹ کیا جائے گا۔
فیصلے کے مطابق انویسٹ انڈیا کے ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی نے نیشنل سنگل ونڈوسسٹم ( این ایس ڈبلیو ایس ) کے طورپر ایک پورٹل تیار کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ ملک میں یہ پورٹل سبھی خدمات اور انضباطی منظوریوں کے لئے ایک ہی جگہ کام کرے گا۔ این ایس ڈبلیو ایس [www.nsws.gov.in] کامرس اور صنعت کے وزیر کے ذ ریعہ لانچ کیا گیا تھا۔
یہ قومی پورٹل اپنے موجودہ آئی ٹی پورٹل کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑچھاڑ کے بغیر بھارت سرکار کی مختلف وزارتوں ، محکموں اور ریاستی سرکاروں کے موجودہ کلئیرنس نظام کو مربوط کرے گا۔
سردست 19 وزارتوں / محکموں اور 10ریاستوں کے سنگل ونڈو نظام کو اس این ایس ڈبلیو ایس پورٹل سے جوڑدیا گیا ہے۔
شامل کی گئی وزاتوں / محکموں اور ریاستوں کی فہرست حسب ذیل ہے:
این ایس ڈبلیو ایس کے ساتھ مربوط کئے گئے محکمے اور وزارتیں
- کارپوریٹ امور کی وزارت
- ماحولیات جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت
- محنت اورروزگار کی وزارت
- خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ
- صارفین کے امور کا محکمہ
- صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت ( ایف ایس ایس اے آئی اور سی ڈی ایس سی او)
- صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ
- کامرس کا محکمہ
- ٹیلی کمیونی کیشن کا محکمہ
- اطلاعات ونشریات کی وزارت
- بجلی کی وزارت
- ریلوے کی وزارت
- بایو ٹکنالوجی کا محکمہ
- ریوینیو کا محکمہ
- شہری ہوابازی کی وزارت
- زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت
- ماہی پروری کا محکمہ
- ٹیکسٹائل کی وزارت
- پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
این ایس ڈبلیو ایس کے ساتھ مربوط کی گئی ریاستیں :
- گوا
- گجرات
- ہماچل پردیش
- اوڈیشہ
- اترپردیش
- اتراکھنڈ
- پنجاب
- کرناٹک
- آندھرا پردیش
- تلنگانہ
اپنی منظوریوں کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔( کے وائی اے ) ماڈیول اطلاعات فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے ، جو سرمایہ کاروں کو تمام تر درکار ماقبل آپریشن منظوریوں / لائسنس سے متعلق نافذالعمل شرائط وغیرہ پر مبنی اشاراتی فہرست فراہم کرتا ہے اور و ہ اس کی شناخت کرسکتے ہیں۔ کے وائی اے سوالنامے کو داخل کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے مرکز /ریاستی حکومتو ں سے متعلق لائسنسوں کی ایک فہرست پر غورکرسکتے ہیں، جوکہ ان کے لئے قابل اطلاق ہے ۔ سرمایہ کاروں کوانفارمیشن ٹول بکس کے ذریعہ ان سوالوں اور ان کے قابل اطلاعات / مقصد کے بارے میں اطلاعا ت فراہم کی گئی ہیں۔ یہ استعمال کرنے والےکے تجربے کو آسان بنائے گا اور اس موڈیول پر یکسانیت نہ ہونے کی اطلاع کو ختم کرے گا۔
کے وائی اے سروس متعلقہ 32 مرکزی وزارتوں / محکموں کی 544 منظوریوں اور 14 ریاستوں کی 2715 منظوریوں کے ساتھ این ایس ڈبلیو پر لائیو ہے۔ کُل 3259 منظوریو ں کو فہرست بند کیا گیا ہے۔
*************
ش ح۔ح ا۔رم
U-13990
(Release ID: 1779632)
Visitor Counter : 132