کامرس اور صنعت کی وزارتہ

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

Posted On: 08 DEC 2021 6:34PM by PIB Delhi

 

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب سوم پرکاش نے آج  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  براہ راست غیر ملکی  سرمایہ کاری معاشی ترقی کا ایک اہم ستون ہے اور ہندوستان کی معاشی ترقی کے لئے ایک  بغیر قرض والا مالی  وسیلہ ہے ۔ گھریلو کمپنیاں اضافی پونجی اور جدید ٹیکنالوجیوں  کے درمیان رسائی بڑھا کر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعہ فائدہ اٹھا رہی ہیں  اور انہیں کافی حد تک فائدہ بھی ہوا ہے اور کئی سیکٹروں ،میں ترقی تیز ہوئی ہے اور روزگار بھی پیدا ہوا ہے ۔

گزشتہ 5 مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کی آمد اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی آئی ) آمد ( نیٹ )کے  راستے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی تفصیلات  حسب ذیل ہیں ۔

(لاکھوں میں رقم امریکی ڈالرس)

نمبر شمار

مالی سال

کل ایف ڈی آئی کی آمد

ایف پی آئی  کی آمد( نیٹ)

1.

2016-17

60,220

7,735

2.

2017-18

60,974

22,165

3.

2018-19

62,001

(-) 2,225

4.

2019-20

74,390

552

5.

2020-21

81,973

38,725

وسیلہ : ریزرو بینک آف انڈیا ۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے سرمایہ کاروں کے موافق میں پالیسی تشکیل دی ہے   جہاں ایک چھوٹی منفی فہرست کوچھوڑ کر بیشتر سیکٹرس خود بخود راستے کے تحت 100 فیصد  ایف ڈی آئی کے لئے  کھلے ہیں اس کے علاوہ ایف ڈی ائی سے  متعلق پالیسی کا  جاری بنیاد پر جائزہ لیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان ایک پر کشش اور سرمایہ کاروں کے  موافق  والی منزل ہے ۔صنعت کے اعلیٰ چیمبرس ، ایشوسی ایشنش، صنعتوں / گروپوں اور دیگر تنظیموں سمیت  شراکت داروں کے ساتھ  کافی صلاح  مشورہ  اور ان کی رائے جاننےکے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

 حکومت نے   ملک میں مجموعی  کاروباری ریگولیٹری ماحول کو بہتربنانے کے لئے  مختلف اقدامات بھی کئے ہیں اور  موجودہ ضوابط اور عمل آوری کو اہمیت دے کر کاروبار کے لئے  سازگار ماحول  بھی پیدا کیا ہے۔

حال ہی میں حکومت نے ملک میں گھریلو  سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے جاری اسکیموں کے علاوہ  مختلف اقدامات کئے ہیں ان میں قومی بنیادی ڈھانچے کا پائپ لائن، کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی ، این بی ایف سی اور بینکوں کی  نقد رقم  کی فراہمی کے  مسائل کو آسان بنانا اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو  فروغ دینے کے لئے تجارتی پالیسی  اقدامات شامل ہیں ۔ بھارت سرکار نے  سرکاری خریداری کے نظام ، مرحلے وارمینوفیکچرنگ پروگرام اور  مختلف وزراتوں کی ترغیبات سے جڑی پیداوارکی اسکیموں کو بھی فروغ دیا ہے۔

*************

( ش ح ۔ ح ا ۔ ر ب(

U. No.13984



(Release ID: 1779614) Visitor Counter : 132


Read this release in: English