وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج کا بیان

Posted On: 08 DEC 2021 7:23PM by PIB Delhi

جنرل ایم ایم نروانے  اور بھارتی فوج کے  تمام عہدیداران  نے  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، پریزیڈنٹ ڈی ڈبلیو ڈبلیو اے محترمہ مدھولکا راوت اور  گیارہ دیگر فوجی  اہلکاروں  کے آج 8 دسمبر کو  ایک افسوسناک  فضائی حادثے میں  انتقال پر  گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے۔

بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ایک وژنری  تھے جنہوں نے بھارتی فوج کی اعلی سطحی دفاعی تنظیم میں  دور رس اصلاحات  کی شروعات کی۔ انہوں نے  بھارت کی مشترکہ  تھیئٹر کمانڈز کی بنیاد تیار کرنے اور  فوجی ساز و سامان  کو زیادہ سے زیادہ ملک میں ہی تیار کئے جانے  کو تحریک دینے  میں اہم رول ادا کیا۔ آنے والی نسلیں   اس کی وراثت کو  آگے  لے جائی جائے گی اور مستحکم کریں گی۔

محترمہ مدھولکا راوت جو کہ اے ڈبلیو ڈبلیو اے کی سابق پریزیڈنٹ اور  نہایت مشفق اور خوش اخلاق  خاتون تھیں، سبھی کو ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔

سی ڈی ایس اور  پریزیڈنٹ  ڈی ڈبلیو ڈبلیو اے کے ساتھ  ویلنگٹن  کے لئے سفر میں ساتھ  جن 11 فوجی اہلکاروں کا انتقال ہوا ہے ان کو  بھی سبھی یاد کریں گے۔ انہوں نے مسلح دستوں کی بہترین روایات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13966

                          


(Release ID: 1779487) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Marathi , Hindi