امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تمل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ملک کے لئے ایک بہت ہی پُر ملال دن ہے
وزیر داخلہ نے کہا کہ جنرل بپن راوت ان بہادر سپاہیوں میں تھے جنہوں نے پوری لگن کے ساتھ مادر وطن کی خدمت کی
ان کی مثالی خدمات اور عہد بندی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا
جناب امت شاہ نے محترمہ مدھولکا راوت اور مسلح افواج کے گیارہ دیگر اہلکاروں کے افسوسناک انتقال پر بھی گہری تعزیت کا اظہار کیا
مرکزی وزیر داخلہ گروپ کپٹن ورون سنگھ کے جلد صحت ہونے کے لئے بھی دعا گو ہیں
Posted On:
08 DEC 2021 7:03PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تمل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
جناب امت شاہ نے ٹوئٹ کیا ہے ’’ملک کے لئے یہ ایک بہت ہی المناک دن ہے کہ ہم نے ایک بہت افسوسناک واقعہ میں اپنے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت جی کو کھو دیا ہے۔ وہ ایک بہادر سپاہی تھے جنہوں نے پوری لگن کے ساتھ مادر وطن کی خدمت کی۔ان کی مثالی خدمات اور عہد بندی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔میں محترمہ مدھولکا راوت اور مسلح افواج کے گیارہ دیگر اہلکاروں کے افسوسناک انتقال پر بھی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں شریک ہوں، بھگوان انہیں اس نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔ گروپ کپٹن ورون سنگھ کے جلد صحت ہونے کے لئے بھی دعا گو ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 13965
(Release ID: 1779468)
Visitor Counter : 180