دیہی ترقیات کی وزارت

این آر ایل ایم کے تحت فلپ کارٹ کے ساتھ سمجھوتہ


فلپ کارٹ پر 36 ایس ایچ جیز کا اندراج کیا گیا ہے اور 11 مصنوعات کو فروخت کے لئے فہرست میں شامل کیا گیا ہے

Posted On: 07 DEC 2021 6:43PM by PIB Delhi

 

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

دیہی ترقی کی وزارت اور فلپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیویٹ لیمٹڈ کے درمیان 2 نومبر 2021 کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ جس کے تحت فن کاروں ، بنکروں اور ماہر دستکاروں سمیت خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) کے پروڈیوسروں کو فلپ کارڈ سمرتھ پروگرام کے ذریعہ قومی منڈیوں تک رسائی فراہم کی جائے گی ۔خود امدادی گروپوں(ایس ایچ جیز) کو مذکورہ مفاہمت نامہ کے ذریعہ درج ذیل سہولتیں اور فوائد ملنے کا امکان ہے۔

  1. ایس ایچ جی ارکان اور کلسٹرس (ایس ایچ جیز کی جغرفیائی اعتبار سے گروپ بندی) کو آن بورڈنگ مصنوعات کے لئے تربیتی امداد فراہم کی جائے گی۔
  2. 6 ماہ کی مدت کے لئے پلیٹ فارم پر فروخت کے لئے تمام کمیشن چارجیز کی چھوٹ دی جائے گی۔
  3. ہر فروخت کنندہ کے لئے زیادہ سے زیادہ ایک سو مصنوعات کے لئے بہ ترتیب فہرست کی تیاری میں مدد فراہم کی جائے گی۔
  4. گودام اور کھاتے وغیرہ کے بندوبست میں امداد جیسے دیگر فوائد ۔

خود امدادی گروپوں کی مصنوعات کو صرف فلپ کارٹ کے ذریعہ فروخت کے لئے بھارت میں منڈی میں پیش کیا جائے گا۔

30 نومبر 2021 تک ، فلپ کارٹ پر 36 ایس ایچ جیز کا اندراج کیا جاچکا ہے اور 11 مصنوعات کو فروخت کے لئے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

*************

 

ش ح- ع م - م ش

U. No.13934



(Release ID: 1779179) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Urdu