دیہی ترقیات کی وزارت

شیاما پرساد مکھرجی رولر اربن مشن (ایس پی ایم آر ایم) اپنی فطری پیچیدگی اور انفرادیت کے باوجود تیزی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کررہا ہے


ایس پی ایم آر ایم گروتھ کلسٹرس شہری نقل مکانی کو کم کرنے میں ایک کردار ادا کررہے ہیں

Posted On: 07 DEC 2021 6:43PM by PIB Delhi

 

شیاما پرساد مکھرجی رربن مشن (ایس پی ایم آر ایم ) کا آغاز 2016 میں مشن موڈ میں کیا گیا تھا تاکہ ملک میں 300 ایسے کلسٹرس بنائے جاسکیں جو اقتصادی ، سماجی اور فیزیکل بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولتوں سے آراستہ ہوں۔ایس پی ایم آر ایم کا مقصد گاؤوں کا ایسا کلسٹر تیار کرنا ہے جس کے اندر دیہی کمیونٹی کی زندگی کی خصوصیات کا تحفظ ہوسکے اور اسے پروان چڑھایا جاسکے۔ایس پی ایم آر ایم کے اصل مقاصد مقامی اقتصافی ترقی کو تحریک دینا ،بنیادی خدمات میں اضافہ کرنا اور اچھے طریقے سے منصوبہ  بند رربن کلسٹروں کی تعمیر کرنا ہیں۔

مشن کے تحت فی الحال 109 قبائلی کلسٹرس اور 191 غیر قبائلی کلسٹرس ملک بھر کی 28 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ 300 رربن کلسٹروں میں سے 291 انٹیگ گریڈیڈ کلسٹر ایکشن پلانس (آئی سی اے پی) اور 282 تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تیار کئےجاچکے ہیں۔ جس پر 27788.44 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔

درج ذیل قابل ذکر فتوحات حاصل کی گئی ہیں:

  1. اس مقصد کے لئے مختص رقم کا 54.24 فیصد جو کہ 15072.34 کروڑ روپے ،خرچ کئے جاچکے ہیں۔
  2. مشن کے تحت مجموعی طور پر 76973 پروجیکٹ ورکس میں سے مجموعی طور پر 40751(55 فیصد) کام یا تو مکمل ہوچکے ہیں یا مکمل ہونے کے قریب ہیں۔
  3. منصوبہ بند ترقی کی تشہیر کے لئے 248 کلسٹروں کے لئے پلاننگ نوٹیفیشکن کیا جاچکا ہے۔
  4. ‘مکانی نقطہ نظر سے پائدار منصوبہ بند دیہی بساوٹوں ’ کے مقصد کے پیش نظر بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اپلیشکنز اینڈ جیو ۔انفارمیٹکس اور پنچایتی راج کی وزارت کے اشتراک سے ایک مکانی(اسپیٹیل) پلاننگ پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے  ۔دیہی علاقوں میں تکنیکی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے علاوہ مشن کے نفاذ میں ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی مدد دینے کے لئے مینٹر اداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اس طرح سے مشن فطری طور پر موجود پیچدگیوں اور اپنی منفردکیفیت کے باوجود تیزی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کررہا ہے ۔

نیتی آیوگ نے ،ایس پی ایم آر ایم کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیتے وقت پایا کہ ایس پی ایم آر ایم گروتھ کلسٹرس شہری نقل مکانی کو کم کرنے میں ایک کردار ادا کررہے ہیں ۔اس کے توسط سے بنیادی ڈھانچے یوٹیلیٹیز کی دستیابی اور صنعت کاری کو بھی فروغ مل رہا ہے ۔بھارت کے دیہی  ترقیات کے شعبے میں ٹرانزیشنل  ترقیات کے مقابلے میں ٹرانس فار میشنل ترقیات کو یقینی بنانا بہت موزوں ہے۔

*************

ش ح-  م م - م ش

U. No.13937



(Release ID: 1779172) Visitor Counter : 145


Read this release in: English