زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ایف پی اوز کے لئے اسکیم

Posted On: 07 DEC 2021 5:21PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

زراعت اور متعلقہ شعبوں کا مجموعی قدر و قیمت میں اضافے(جی وی اے) پر موجود قیمتوں کے لحاظ سے حصہ ، 2019-20  میں 33.94 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 2020-21 میں 36.16 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ یہ 18.4 فیصد سے 20.2 فیصدتک  کا اضافہ ہے۔ (ذریعہ ،این ایس او- ایم او ایس پی آئی مئی 2021) ۔

2020-21 کے لئے تیسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق ملک میں کُل غذائی اجناس کی پیداوار ریکارڈ مقدار میں 305.44 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔جوکہ سال 2019-20 کے دوران غذائی اناج کی پیداوار کے مقابلے 7.94 ملین ٹن زیادہ ہے۔ اسی طرح سال 2020-21 میں باغبانی سے متعلق کُل پیداوار کے ریکارڈ مقدار میں 331.05 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔یہ مقدار سال 2019-20 میں کُل حصولیابی کے مقابلے لگ بھگ 10.6 ملین ٹن زیادہ ہے۔

حکومت ہند نے سال 2020 میں دس ہزار کسانوں کی پیداوار سے متعلق تنظیموں (ایف ڈی اوز) کی تشکیل اور فروغ کے مقصد سے سینٹرل سیکٹر اسکیم کا آغاز کیا ہے اس اسکیم کے تحت مجموعی بجٹی تخمینہ 6865 کروڑ روپے کے بقدر کا ہے۔اس اسکیم کے تحت،ہر نئے قائم شدہ ایف پی او کے لئے پانچ سال کی مدت تک سرپرستی کے تحت مدد فراہم کرنے کا التزام ہے ۔ جبکہ اسکیم کے تحت ہر ایف پی او کو 18 لاکھ روپے کے بقدر مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ امداد تین سال کے لئے بندوبست سے متعلق لاگت کے لئے اور ایف پی او کے ہر رکن کسان کو دو ہزار روپے تک کی گرانٹ کے تحت دی جائے گی۔اس کے لئے ہر ایف پی او کے لئے 15 لاکھ روپے تک کی حد مقرر کی گئی ہے جبکہ ایف پی اوز کو ادارہ جاتی قرض تک رسائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر ، قرض فراہم کرنے والے اہل اداروں سے ہر ایف پی او کو دو کروڑ روپے تک کے پروجیکٹ قرض کی ضمانت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بنکوں اور مالی اداروں سے قرض تک رسائی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ، 1500 کروڑ روپے تک کا ایک مخصوص فنڈ،قرض کی ضمانت سے متعلق فنڈ (سی جی ایف) کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ 1500 کروڑ روپے میں سے ، ایک ہزار کروڑ روپے زرعی اور دیہی ترقی سے متعلق قومی بینک(این اے بی اے آر ڈی) کے ذیعہ قائم اور برقرار رکھے جائیں گے  اور بینک کے ذریعہ ہی ان کا بندوبست بھی کیا جائے گا اور باقی 500 کروڑ روپے کا نظم نیشنل کو آپریٹو ڈیولپمینٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کرےگی۔

*************

 

 

 

ش ح-  ع م - م ش

U. No.13921



(Release ID: 1779154) Visitor Counter : 100


Read this release in: English