بھاری صنعتوں کی وزارت

ایڈوانس کیمسٹری سیل کی مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم

Posted On: 07 DEC 2021 6:18PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی کہ حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں ایڈوانس کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی  اسکیم (پی ایل آئی) کو منظوری دی۔ اسکیم کے لئے کل  اخراجات  5 سال کی مدت کے لیے 18,100 کروڑ روپے ہیں۔ یہ اسکیم ملک میں ایک مسابقتی اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ  مرکزقائم کرنے کا تصور کرتی ہے (50 جی ڈبلیو ایچ) مزید برآں،5 جی ڈبلیو ایچ طاق اے سی سی ٹکنالوجیز بھی اسکیم کے تحت آتی ہیں۔ اس اسکیم میں فی گھنٹہ کلو واٹ قابل اطلاق سبسڈی اور پیداواری اکائیوں کے مرکز قائم کرنے والے مینوفیکچررز کی طرف سے کی جانے والی حقیقی فروخت پر حاصل کردہ ویلیو ایڈیشن کی فیصد پر مبنی پیداوار سے منسلک سبسڈی تجویز کی گئی ہے۔ یہ اسکیم اے سی سی بیٹری کی درآمداتی انحصار کو کم کرنے میں سہولت فراہم کرے گی اور الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کی قیمتوں کو کم کرے گی۔

بھاری صنعتوں کی وزارت آئی آئی ٹی مدراس کو ان کے پروجیکٹ کے لیے سپورٹ کر رہی ہے جس کا نام ہے "بیٹری انجینئرنگ کے لیے سینٹر کا قیام"۔ پروجیکٹ کا مقصد بنیادی طور پر بیٹریوں کی کارکردگی کا تجزیہ اور اس کی جانچ، بیٹری مینجمنٹ سسٹمز (BMS) کی سمجھ، بیٹری سسٹمز کا ڈیزائن اور استعمال، بیٹریوں کے ثانوی استعمال کے کیس، بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر تحقیقی و ترقیاتی مطالعہ کرنا ہے۔

 

*************

 

 

 

ش ح- م ع – ف ر

U. No.13931



(Release ID: 1779147) Visitor Counter : 147


Read this release in: English