وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

قومی پروگرام برائے ڈیری ترقیات

Posted On: 07 DEC 2021 6:15PM by PIB Delhi

 

ماہی پروری ، مویشی پالن  اور ڈیری  کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حال ہی میں جولائی 2021 میں قومی پروگرام برائے ڈیری ترقیات (این پی ڈی ڈی) اسکیم کی تنظیم نو/ تشکیل نوکی گئی ہے۔دوبارہ تشکیل شدہ این پی ڈی ڈی اسکیم 22-2021 سے 26-2025 تک نافذ کی گئی ہے اور اس کے دو اجزاء ہیں:

جزو ‘‘اے’’ معیاری دودھ کی جانچ کے آلات کے ساتھ ساتھ  ٹھنڈا رکھنے کی بنیادی سہولیات کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر/مضبوطی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

جزو ‘‘بی’’ (کوآپریٹیو-ڈی ٹی سی کے ذریعے دودھ کی پیداوار) جاپان کی بین الاقوامی باہمی امدادکی ایجنسی (جے آئی سی  اے) سے ضروری ڈیری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، گاؤوں میں دودھ کی پیداوار کے لیے بازار روابط فراہم کرنے اور اسٹیک ہولڈنگ اداروں کی صلاحیت سازی کو گاؤں سے ریاستی سطح تک مضبوط بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

این پی ڈی ڈی (جزو اے) کے ذریعے مالی امداد حاصل کرکے ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن (ایس آر  ایل ایم) / قومی دیہی ذریعہ معاش  مشن (این آر ایل ایم) کے تحت رجسٹرڈ خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کے ذریعے ڈیری صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

قومی پروگرام برائے ڈیری ترقیات اسکیم کے تحت 20-2019 اور 21-2020 کے دوران ریاستوں کو بالترتیب  266.17 کروڑ روپئے اور 285.86 کروڑروپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

این پی ڈی ڈی اسکیم کے تحت، راجستھان سے موصول ہونے والے 20 پروجیکٹوں میں سے، 19 پروجیکٹوں کو کل منظور شدہ 179.25 کروڑ روپے (مرکزی حصہ 144.45 کروڑ روپے) کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔

*************

ش ح- م ع – ف ر

U. No.13924


(Release ID: 1779140) Visitor Counter : 120


Read this release in: English