وزارت آیوش

آیوش مصنوعات اور اس کی مینوفیکچرنگ کے طریقہ کار کی معیار کاری کے لئے کارروائی منصوبہ

Posted On: 07 DEC 2021 4:20PM by PIB Delhi

 

آیوش کے وزیر جناب سربانندسونووال نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے  ملک میں  آیورویدک  ،سدھ  ، یونانی اور ہومیوپیتھی(اے ایس یو اینڈ ایچ ) دواؤں  کی معیار کاری کے لئے کارروائی منصوبہ تیار کیا ہے، حکومت نے آیوش کی وزارت کے تحت  فارما کوپیا  کمیشن  فار انڈین میڈیسن اینڈ  ہومیو پیتھی ( پی سی آئی ایم اینڈ  ایچ )  قائم کیا ہے۔ کمیشن کا  سب سے اہم کام   آیورویدک فارما کوپیا آف  انڈیا( اے پی آئی )، سدھ  فارما کوپیا آف انڈیا ( ایس پی آئی ) ، یونانی فارما کوپیا آف انڈیا ( یو پی آئی ) اور ہومیوپیتھک  فارما  کوپیا آف انڈیا( ایچ  پی آئی )  کو  شائع کرنا  اور ان  پر نظر ثانی کرنا ہے۔ فارما کوپیا معیارات    آیورویدک  ،سدھ ، یونانی  اور ہومیوپیتھک دواؤں  کے معیار اور سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے  بنیادی  ضرورت ہے۔ فارما کوپیا کمیشن   آیورویدک ،سدھ  اور یونانی  آفیشیل  فارمولریز  اور ریگولیٹری   کمپنڈیم  کی اشاعت اور نظرثانی کے لئے ذمہ دار ہے ۔ یہ شائع شدہ معیارات   خام میٹریل  / ڈرگس  ک معیاری   اسٹینڈرڈ   کے تعین کے لئے  ڈرگس اینڈ  کاسمیٹکس  ایکٹ  1940  اینڈ  رولز 1945 کا جزو  بن جائیں گے۔

اے ایس یو اینڈ  ایچ  ڈرگس  مینوفیکچررس کے لئے متعلقہ  ریاستی  لائسنسنگ اتھارٹی  ( ایس ایل اے )سے لائسنس حاصل کرنا اور  طے شدہ  گڈمینوفیکچرنگ  پریکٹیسز  (جی ایم پی  )اور متعلقہ فارما کوپیا میں دئے گئے دواؤں  کی کوالٹی  اسٹینڈرز  پر عمل کرنا  ضروری ہے۔ایس ایل اے  مطلوبہ  بنیادی  ڈھانچہ جاتی  سہولیات  ، سازوسامان  / مشینری  / مینوفیکچرنگ  اکائیوں کی افرادی  قوت کی  تصدیق  کے بعد لائسنس  دیتی ہے ۔حکومت نے  آیوویدک  ،یونانی ،سدھ اور  ہومیوپیتھک دواؤں    کی  انڈر ٹیکنگ  ، فروغ  ،  ریسرچ اور  سائنسی  جواز  کاری  کے مابین  تال میل کے لئے  الگ سے  سینٹرل  ریسرچ کونسلس   بھی قائم کی ہیں۔

اب تک  حکومت نے   986 فارمولیشنز  پر مشتمل  آیورویدک  فارمولری  آف انڈیا  (پارٹ   1سے 3 ) ،  400 فارمولیشن  پر مشتمل  سدھ  فارمولری آف انڈیا  (پارٹ 1-3 ) اور  1230 فارمولیشن  پر مشتمل نیشنل  فارمولری  آف  یونانی میڈیسن  (جلد1سے 6) شائع  کی ہے۔

*************

ش ح۔م م۔رم

U-13920

 



(Release ID: 1779129) Visitor Counter : 110


Read this release in: English