وزارت خزانہ

بھارت اور اے ڈی بی نے اتراکھنڈ میں پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 125 ملین امریکی ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 07 DEC 2021 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7/دسمبر 2021 ۔ بھارت سرکار اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے آج 125 ملین امریکی ڈالر کے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے۔ اس کا مقصد ریاست اتراکھنڈ کے دہرادون اور نینی تال شہروں میں پینے کے پانی کی سپلائی اور شہر بھر میں شمولیت پر مبنی صفائی ستھرائی خدمات تک محفوظ اور سستی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے بھارت سرکار کی جانب سے اتراکھنڈ انٹیگریٹڈ اینڈ ریزیلینٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لئے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے اے ڈی بی کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب ٹیکیو کونیشی نے دستخط کئے۔

قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے ریاستی راجدھانی شہر دہرادون اور نینی تال میں شہری خدمات کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت کی تکمیل کریں گے۔ یہ وہ شہر ہیں جہاں روزانہ ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ جناب مشرا نے کہا کہ بہتر واٹر اینڈ سینی ٹیشن خدمات سے صفائی ستھرائی کے بہترین طور طریقوں کو بھی فروغ ملے گا، جس سے مستقبل میں کسی وبا اور وبائی امراض سے لوگوں کی حفاظت کے کام میں مدد ملے گی۔

جناب کونیشی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مذکورہ دونوں شہروں میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن سروس (ڈبلیو ایس ایس) کو بہتر بنانے کے لئے اے ڈی بی کے تعاون کی تکمیل ہے، جس میں اعلیٰ معیار کی سروس ڈیلیوری اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جناب کونیشی نے مزید کہا کہ سسٹم آپریشن اور افیکٹ مینجمٹ کو ایڈوانس بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ مینٹی نینس اور مینجمنٹ نظامات کو متعارف کرایا جائے گا۔  اس دوران یوزرس کی تسلی کا خیال بھی رکھا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کے تحت 136 کلومیٹر واٹر پائپ سسٹم لگایا جائے گا، جو جنوبی دہرادون میں خراب واٹر نیٹ ورک کی جگہ لے گا، تاکہ 4000 شہری غریب اور کمزور گروپوں سمیت تقریباً 40000 لوگوں کو بھروسے مند اور مسلسل پانی کی سپلائی سہولت کو یقینی بنایا جاسکے۔ پانی کے مؤثر استعمال اور کنزپشن بلنگ کے لئے 5400 گھروں میں واٹر میٹر بھی لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اس پروجیکٹ کے تحت دہرادون میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگائے جائیں گے، جس میں 256 کلومیٹر انکلوزڈ انڈر گراؤنڈ سیور نیٹورک اور 117 کلومیٹر اسٹارم واٹر ڈرینیج نیٹورکس ہوں گے، جس سے 15000 شہری غریب اور کمزور لوگوں سمیت تقریباً 138000 باشندوں کو فائدہ ہوگا۔ دہرادون میں مجموعی طور پر 17410 کنبوں کو اس سیویج سسٹم سے جوڑا جائے گا۔ نینی تال میں پرانے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی جگہ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور ٹرنک سیور ری ہیبلٹیشن نظام کی تنصیب سے 154000 کی کل آبادی کو لچکدار اور بھروسے مند سینی ٹیشن خدمات کی فراہمی یقینی بنے گی۔

اے ڈی بی اپنے ٹیکنیکل اسسٹینس اسپیشل فنڈ سے 250000 ڈالر کی تکنیکی مدد (ٹی اے) اور اپنے کلائیمیٹ چینج فنڈ سے 750000 ڈالر کی گرانٹ دستیاب کرائے گا، تاکہ موسم کے حساب سے سازگار شہری منصوبہ بندی اور ریاست کی ترقی کو مزید تقویت دی جاسکے۔ اس کے لئے ایک جامع تجزیہ کیا جائے گا۔ سائنس پر مبنی فیصلہ سازی میں مدد کی جائے گی، اسمارٹ کلائیمیٹ ریزیلینٹ اربن پلاننگ ٹولس کو فروغ دیا جائے گا اور صلاحیت سازی کے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13903



(Release ID: 1779083) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi