بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں نئی بندرگاہوں کا فروغ

Posted On: 07 DEC 2021 2:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،7 دسمبر: بندرگاہوں  ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

حکومت ہند نے اہم ساجھیدار کے طورپر جواہرلال نہرو پورٹ کے ساتھ کمپنیوں سے متعلق قانون 2013 کے تحت شامل خصوصی  مقاصد کے وسیلہ (ایس پی وی ) کے ذریعہ مہاراشٹر میں ودھاون کے مقام پرایک بڑی بندرگاہ کی تعمیر وترقی کی غرض سے اپنی اصولی منظوری دےدی ہے ۔ غیراہم بندرگاہ ، متعلقہ ریاستی حکومتوں / بحری بورڈ س  کے دائرہ اختیارکے تحت آتی ہے ۔

ودھاون   بندرگاہ کو حکومت ہند کی طرف سے بجٹ میں پیش ، کسی بھی مدد کے بغیر فروغ دیاجائے گا۔ البتہ مذکورہ   پروجیکٹ ،اشیاء اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی ، ابتدائی کام  کاج سے قبل کے اخراجات ، ہنگامی ضروریات   کے لئے  مخصوص کردہ رقم ،ورکنگ سرمایہ اور تعمیرات کے دوران سود (آئی ڈی سی ) سمیت 65544.54کروڑروپئے  کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔ یافت کی  اندرونی   شرح  تقریبا 16.90فیصد  رہنے کی توقع ہے ۔

*********************

 

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U-13876


(Release ID: 1778806) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Bengali , Tamil