کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مانگ اور سپلائی کے درمیان فرق کو کم کرنے  اورکوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے کئے گئے اقدامات

Posted On: 06 DEC 2021 3:49PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔

گھریلو کوئلے کا پتہ لگانے کے نظریہ کے ساتھ حکومت نے کوئلہ اور لگنائٹ وسائل کی تلاش کے لیے مرکزی سینٹرل کی اسکیم (سی ایس ایس) کو لاگو کیا گیا ہے۔ ملک میں مانگ اور سپلائی کے درمیان فرق کو کم کرنے  اورکوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے کئے گئے اقدامات کوئلے کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے  لئے حکومت کی طرف سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

  1. ریونیو شیئرنگ میکانزم پر کمرشل کان کنی کی نیلامی 18.06.2020 کو شروع کی گئی۔ اس سکیم کے تحت کل 2 قسطیں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہیں۔ ان دو قسطوں کے ساتھ  کُل 28 کوئلے کی کانوں کی کامیاب نیلامی ہوچکی ہے۔
  2.  کوئلے کی وزارت نے معدنیات رعایت ضوابط  1960 میں اس امر کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترمیم کی ہے تاکہ محددود کانوں میں  پٹہ حاصل کرنے والے کے ذریعہ  ایک  مالی سال  کے اندر پیدا کی گئی  لگنائٹ  یا کوئلے کا 50 فیصد حصے کی فروخت/ اضافی رقم کی ادائیگی کے تحت ممکن بنائی جاسکے تاکہ اس کان سے مربوط حتمی استفادہ کنندہ پلانٹ کی ضرورت پوری ہوسکے۔
  3. واحد ونڈو  منظوری پورٹل کا آغاز 11.01.2021 کو کیا گیاتھا۔یہ ایک  ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے۔ جو  بھارت میں  کسی بھی کوئلے کی کان کو شروع کرنے کے لیے درکار  تمام طرح کی منظوریوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
  4. کول انڈیا لمیٹڈ نے کان ترقی سے جڑے اور آپریٹر موڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے کے سلسلے میں تقریبا 160  ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی شناخت شدہ صلاحیت کے ساتھ 15 پروجیکٹوں  پیش کئے ہیں۔
  5. مزید تعداد میں کوئلہ بلاکوں کی  تفصیص  کے  توسط سے کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافہ۔

ملک میں کوکنگ کول کی پیداوار بڑھانے کے مقصد کے پیش نظر حکومت نے کوکنگ کول مشن کا آغاز کیا تھا۔ جس کی پیداوار کا ہدف مالی سال 2030-2029 تک 170 میٹرک ٹن کے ہدف کی پیداوار حاصل کرنا ہے۔ جبکہ 2021-2020 میں  (تقریبا)45 ملین ٹن  پیداوار ہوئی ہے۔ .

****************

 (ش ح۔ش ر۔ رض)

U NO:13856


(Release ID: 1778746) Visitor Counter : 113


Read this release in: English