سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
آج مہاپری نروان دوس (دن)ہے
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 66 ویں برسی پر ملک بھر میں‘‘مہاپری نروان دیوس’’ منایا گیا۔
صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بابا صاحب امبیڈ کر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اس موقع پر ایک خصوصی کتاب‘‘سوشل جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ: ریفلیکشنز فرام ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز’’کا اجرا کیا
ڈاکٹر وریندر کمار نے ‘شریشٹھا یوجنا’ اور نیشنل فیلوشپ مینجمنٹ اور شکایت کے ازالے کا پورٹل بھی لانچ کیا
‘شریشٹھا یوجنا’ کا مقصد معروف پرائیویٹ اسکولوں میں معیاری رہائشی تعلیم فراہم کرکے درج فہرست ذاتوں کے طلباء کوسماجی مدداورمعاشی طور پر اوپر اٹھانے کے علاوہ ان کی مجموعی ترقی ہے
Posted On:
06 DEC 2021 6:34PM by PIB Delhi
‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کی اہم یادگار کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند نے، پورے ملک میں 6 دسمبر، 2021 کو مہاپری نروان دوس منایا۔
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 66 ویں برسی کے موقع پر، عزت مآب صدرجمہوریہ جناب رامناتھ کووند اور وزیر اعظم ہند نے وزراءاور مختلف وزارتوں کے ممتازمعززین کےساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کے بعد بدھ راہبوں کی طرف سے دھما کی پوجا کی گئی۔ اس کے بعد اطلاعات و نشریات کی وزارت کے گانے اور ڈرامہ ڈویژن کی طرف سے ڈاکٹر امبیڈکر کی یاد میں خصوصی گیت پیش کئے گئے۔
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میموریل، نئی دہلی کا دورہ کیا اور ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر عقیدت کے پھول نظر کئے، جہاں بدھ بھکشوؤں نے دھما پوجا کی۔
ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے اس موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی کیمپس میں پورے دن کا پروگرام بھی منعقد کیا۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار چیف گیسٹ تھے اور مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشوراعزازی مہمان تھے۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری جناب آر۔ سبرامنیم، سکریٹری اور یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر۔ ڈی پی سنگھ بھی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری جناب آر۔ سبرامنیم نے پرجوش تقریر کے ساتھ حاضرین کا خیر مقدم کیا۔اپنے خطاب میں یو جی سی کے صدر پروفیسر۔ ڈی پی سنگھ نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے کردار پر روشنی ڈالی جس میں معاشرے کی بہتری کے لیے تعلیم کے بارے میں ان کے بصیرت افروز نظریہ تھا۔
اس کے بعد ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے بابا صاحب سے جڑے پنچ تیرتھاس کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی۔ اس کے بعد ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے ایک تقریر کی۔جناب کشور نے کہا،‘‘جو لوگ بابا صاحب کا احترام کرتے ہیں وہ دوسروں کی ذات اور رنگ کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرتے۔’’
اس موقع پر ڈاکٹر وریندر کمار نے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کی طرف سے شائع کردہ ایک خصوصی کتاب ‘‘سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ: ریفلیکشن فرام ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز’’ کا اجرابھی کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کے پنچ تیرتھاس پر ایک کتابچہ جاری کیا اور سماجی انصاف اور تفویض بااختیارات کی وزارت کے ذریعہ درج فہرست ذات کے طلباء کے لئے اسکیمیں اور اسکالرشپ پرایک کتابچہ بھی جاری کی۔
اس کے علاوہ، مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ‘شریشٹھا یوجنا’ اور نیشنل فیلوشپ مینجمنٹ اور شکایات کے ازالے کے پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے بابا صاحب کو یاد کرتے ہوئے اپنی تقریر میں مہاپری نروان دوس کی اہمیت کا ذکر دیااور اس پر روشنی ڈالی۔
‘شریشٹھا یوجنا’ نامور پرائیویٹ اسکولوں میں معیاری رہائشی تعلیم فراہم کرکے درج فہرست ذاتوں کے طلباء کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مجموعی ترقی میں مددفراہم کرے گی۔
اگلے 5 سالوں میں، وزارت نے تقریباً 300 کروڑ روپے کی مدد سے درج فہرست ذات کے 24800 ہونہار طلباء کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ تعلیمی طور پر پسماندہ اضلاع اور ایس سی کمیونٹی کی آبادی والے اضلاع کی قومی اوسط کے مطابق نیتی آیوگ کی طرف سے شناخت کی جائے۔ خواہش مند اضلاع کے معروف نجی رہائشی اسکولوں میں کلاس 9ویں سے 12ویں تک تعلیم فراہم کی جائے گی۔
ڈاکٹر وریندر کمار نے علاقہ پر مبنی ترقیاتی اپروچ کے مقصدسے فیلوشپ مینجمنٹ اور شکایات کے ازالے کا پورٹل سافٹ ویئر بھی لانچ کیا۔ اس اقدام کا مقصد درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے گاؤوں کی مربوط ترقی ہے۔
شکریہ کا ووٹ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر اور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرجناب وکاس ترویدی نے کہا،‘‘ہمیں ایک آزاد ہندوستان کی تعمیر میں بابا صاحب کی زبردست شراکت کو یاد رکھنا چاہیے۔’’
*************
ش ح- ح ا- م ش
U. No.13853
(Release ID: 1778702)
Visitor Counter : 242