وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایک پرم ویر کو دوسرے پرم ویر نے خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 06 DEC 2021 2:53PM by PIB Delhi

         

یہ ایک تاریخی اور یادگار  لمحہ تھا جب ایک زیر ملازمت پرم ویر چکر (پی وی سی) یافتہ، صوبیدار میجر (آنریری  کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو نے مسز ہوشیار سنگھ اور لیفٹیننٹ جنرل راجیو سروہی، ملٹری سکریٹری اور گرینیڈیئرز کے کرنل کے ساتھ مشترکہ طور پر  کرنل ہوشیار سنگھ، پرم ویر چکر  کی 23 ویں برسی کے موقع پر جے پور میں شہید اسمارک میموریل پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

ممتاز  جنگی ہیرو اور بہادری  کا سب سے بڑا ایوارڈ  حاصل  کرنے والے  کرنل ہوشیار سنگھ، پی وی سی  1971 کی جنگ میں ایک کمپنی کمانڈر تھے، جنہوں نے دشمن فوج کی سخت  فائرنگ کے دوران  دشمن  پر بار بار جوابی حملوں کے بعد شکر گڑھ سیکٹر میں دریائے بسنتر کے پار  جرپال  نامی  پاکستان فوج کے مقام پر قبضہ کرنے میں اپنے بہادر سپاہیوں کی قیادت کی تھی۔  شدید  طور پر زخمی ہونے کے باوجود میجر ہوشیار سنگھ نے جنگ بندی کا اعلان  کئے جانے تک میدان جنگ چھوڑنے سے  انکار کر دیا۔

ان خوفناک جنگوں میں میجر ہوشیار سنگھ نے اپنی ذاتی حفاظت کا خیال کئے بغیر شدید پریشانیاں برداشت کرتے ہوئے  اور بھارتی فوج کی اعلیٰ ترین  روایات پر عمل کرتے ہوئے  ذاتی بہادری اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا جس کے لیے انہیں اعلیٰ ترین بہادری کے اعزاز ’’پرم ویر چکر‘‘ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر  فوج کے موجودہ ملٹری آفیسرز  اور گرینیڈیئرز رجمنٹ کے  سابق فوجی بھی موجود تھے۔ 1971 کی جنگ کے  ممتاز  ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسی طرح چنئی، مؤ، جبل پور، پالم پور اور ممبئی میں گرینیڈیئر رجمنٹ کے تمام  موجودہ  جنرل افسروں نے  گلہائے  عقیدت نذر کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WreathLayingPhotoFPMY.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13822       


(Release ID: 1778676) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil