وزارتِ تعلیم
ہندوستان کی ترقی پذیر معیشت کے لیے بین موضوعاتی تحقیق کی اسکیم
Posted On:
06 DEC 2021 4:28PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے تعلیم، ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ہندوستان کی ترقی پذیر معیشت کے لیے بین موضوعاتی تحقیق کی اسکیم (اسٹرائڈ) شروع کی ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط https://www.ugc.ac.in/pdfnews/2089255_STRIDE_FINAL_BOOK.pdf پر دستیاب ہیں۔ یو جی سی نے بتایا ہے کہ اسٹرائڈ اسکیم کا پہلا جزو تحقیق کی صلاحیت سازی فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان صلاحیت کی شناخت کرنا اور مختلف پروگراموں میں تحقیق کی صلاحیت سازی فراہم کرنا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کی صلاحیت کی نگرانی، آبیاری اور امداد مہیا کرنا ہے تاکہ وہ مقامی، علاقائی، قومی اور عالمی مسائل کے اختراعی حل تلاش کر سکیں۔ یہ جزو ادارہ جاتی موڈ کے تحت تمام پروگراموں کے لیے کھلا ہے۔ اس جزو کے تحت، ادارہ کو اساتذہ اور طلباء کی صلاحیت سازی کے لیے رقم مہیا کی جاتی ہے۔ سال 2019 کی آخری سہ ماہی میں، اسٹرائڈ کے تحت جزو-1 کے لیے کل 25 اداروں کو منتخب کیا گیا تھا۔
اسٹرائڈ اسکیم کالج اور یونیورسٹیوں میں تحقیق کے ماحول اور اختراع کو مضبوط کرے گی اور باہم معاون تحقیق کی مدد سے ہندوستان کی ترقی پذیر معیشت میں اپنا تعاون دینے کے لیے طلباء کی مدد کرے گی۔
مالی سال 20-2019 کے دوران منتخب یونیورسٹیوں اور کالجوں کو پہلی قسط کے طور پر جزو-1 کے لیے 11.50 کروڑ روپے کا فنڈ مختص اور جاری کیا گیا تھا۔ منتخب کیے گئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی فہرست https://www.ugc.ac.in/pdfnews/1493134_LSPQ-No-3056-Annexure-I.pdf پر دستیاب ہے۔
یو جی سی نے مزید بتایا ہے کہ جزو-1 کی مدت 03 سال ہے اور منتخب ادارے تین سال کی مدت مکمل ہو جانے کے بعد ایک رپورٹ جمع کرائیں گے۔ کام کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ہر ایک ادارہ کی ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:13835
(Release ID: 1778668)
Visitor Counter : 118