مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

امرت2.0 میں شہروں کو پانی کے اعتبار سے محفوظ بنانے کے لئے پانی کی سرکلراکنومی کا تصور

Posted On: 06 DEC 2021 4:08PM by PIB Delhi

حکومت نے یکم اکتوبر 2021 کو اٹل بہاری شہری کایا پلٹ مشن 2.0 کا آغاز کیا تھا جو پانچ سال کے لئے ۔ یعنی 22-2021 مالی سال سے 26-2025۔ کے مالی سال تک کے لئے ہے۔ امرت۔2.0 کا مقصد تمام نامور شہروں میں باقاعدہ نلوں کے ذریعہ پانی کی لازمی فراہمی اور پانچ سو امرت شہروں میں سیوریج /سیپٹیج بندوبست کرنا ہے۔ شہروں کو پانی کے اعتبار سے محفوظ بنانا اور اس طرح شہریوں کی زندگی میں آسانی لانا اس مشن کا اہم مقصد ہے۔ AMRUT-2.Oشہروں میں پانی کی سرکلر اکنومی کا نظم کرے گا۔ سٹی واٹربیلنس منصوبوں کے شناخت کردہ پروجیکٹوں پر مبنی یہ مشن پانی کی سرکلر اکنومی کے ذریعہ شہروں کو پانی کے اعتبار سے محفوظ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

مشن میں شہریوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اصلاح کا ایجنڈا موجود ہے جس میں غیر محصول پانی، استعمال شدہ پانی کے دوبارہ استعمال کا بندوبست، آبی ذخیروں میں نئی جان ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔

امرت2.0 کے دیگر جزیات اس طرح ہیں:۔

  • 1۔شہروں/قصبوں کے دمیان صحت مند مقابلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پانی کی مساوانہ تقسیم، استعمال شدہ پانی کا دوبارہ استعمال اور آبی ذخیروں کی میپنگ کے لئے پے جل سرویکشن۔
  • 2۔ پانی کے شعبے میں تازہ ترین عاملی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لئے ٹیکنالوجی سب مشن فارواٹر۔
  • 3۔ پانی بچانے کے لئے عوام میں بیداری لانے کی اطلاعات ، تعلیم اور مواصلات کی مہم

امرت 2.0 کا ابتدائی خاکہ 29900 کروڑ روپے ہے جس میں پانچ سال کے لئے مرکز کا امرت کے جاری پروجیکٹوں کے لئے مارچ 2023 تک 22000 کروڑ روپے کی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

 

U.No:13829

ش ح۔رف س ا

 



(Release ID: 1778667) Visitor Counter : 120


Read this release in: English