وزارت دفاع

ایک کمرشیل طیارے  کا ٹرائل          

Posted On: 06 DEC 2021 3:40PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نےآج  راجیہ  سبھا میں جناب  سنجے سیٹھ کو  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) نے ڈائرکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن   (ڈی جی سی اے)، بھارت  کے  ٹائپ سرٹی فکیشن کے بعد  ایک ممکنہ کمرشیل طیارہ  ایک نمونہ  ہندوستان ۔ 228 ایئر کرافٹ کا  کامیابی کے ساتھ  گراؤنڈ رن اور  لو اسپیڈ ٹیکسی ٹرائلز (ایل ایس ٹی ٹی) انجام دیئے ہیں۔

ایچ اے ایل کانپور نے  ڈی جی سی اے ٹیم کے تال میل کے ساتھ 27 مئی 2021 کو ہندوستان  228۔ ایئر کرافٹ کا پہلا انجن گراؤنڈ رن انجام دیا۔ اس کے بعد مختلف سسٹمز کی جانچ کے لئے  گراؤنڈ رن کئے گئے بعد میں  15 اگست 2021 کو ڈی جی سی اے ٹیم تال میل کے ساتھ ایل ایس ٹی ٹی انجام دیا گیا جس میں مطلوبہ جانچ کے  معیارات کو پورا کیا گیا۔

ہندوستان  228۔ ایئر کرافٹ ایچ اے ایل کے ذریعہ تیار کردہ ڈو۔ 228۔ ایئر کرافٹ اڑان اسکیم کے تحت پہلے ہی تعینات کیا جاچکا ہے۔ ہندوستان  228۔ ایئر کرافٹ کو پرواز کے بین الاقوامی معیارات  اور  جدید ایویونک سسٹم کے تحت سرٹی فائی کیا جارہا ہے اور یہ  اڑان اسکیم کے تحت  کام کرنے کے لئے مناسب ہوگا۔

پروجیکٹ کے لئے  ایچ اے ایل نے فنڈ فراہم کرای اہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے ایچ اے ایل  کے ذریعہ  منظور اور جاری کیا گیا کل فنڈ  72.33 کروڑ روپے نمونہ تیار کرنے اور ڈی جی سی اے سے ٹائپ سرٹی فکیشن کے لئے ۔ اس کے علاوہ  ایچ اے ایل کے ذریعہ 6 مزید طیارے تیار کرنے کے لئے  مزید 266.85 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13819

                          



(Release ID: 1778635) Visitor Counter : 104


Read this release in: English