مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری سونِدھی اسکیم کے تحت 26,37,266 مستفیدین نے کاروباری اخراجات کا قرض حاصل کیا ہے

Posted On: 06 DEC 2021 3:52PM by PIB Delhi

 

پچیس نومبر 2021 تک وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈرس  آتما نربھر نِدھی (پی ایم سونِدھی) اسکیم کے تحت کاروباری اخراجات کا قرض حاصل کرنے والے مستفیدین کی مجموعی تعداد 26,37,266 ہے۔ 25 نومبر 2021 تک ایسے قرضوں کی تعداد 3,21,504 ہیں جو منظور ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک تقسیمنہیں کئے گئے۔ ایسے کھاتوں کی تعداد  2,46,238 ہے جہاں منظور شدہ قرضوں اور ادا کردہ قرضوں کے درمیان تین ماہ سے زیادہ کی تاخیر ہے۔ تاخیر کے  کئی اسباب ہیں جن میں قرض دینے والے اداروں اور شہری بلدیاتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان، خوانچہ فروشوں کی طرف سے موبائل نمبر کی بار بار تبدیلی اور دستاویزات کی رسمی کارروائیوں کے لئے خوانچہ فروشوں کا بینک کی شاخوں میں نہیں جانا شامل ہیں۔ قرض دینے والے اداروں اور ریاستوں/بلدیاتی اداروں کے ساتھ  وزارت باقاعدگی سے جائزہ نشستیں منعقد کرتی ہے تاکہ کام کو ہموار کرنا اور منظور شدہ قرضوں کی تقسیم کو تیز کیا جا سکے۔

یہ اطلاع ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

 

U.No:13830

ش ح۔رف س ا

 


(Release ID: 1778595) Visitor Counter : 150


Read this release in: English