بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شریپد یسونائک نے جے این پی ٹی کا دورہ کیا

Posted On: 03 DEC 2021 6:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:03؍دسمبر، 2021۔بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شریپد یسونائک آج بندرگاہ کے جامع دورے کیلئے جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی) پہنچے ہیں جو بھارت کی کنٹینر وں کی نقل وحمل کی ایک اہم بندرگاہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے بندرگاہ کے کاموں کا قریبی جائزہ لیا اور انہیں بندرگاہ کے ذریعے اپنائے گئے کئی جدید ٹیکنالوجی اور ڈھانچہ جاتی اقدامات کے بارے میں مطلع کیا گیا جس کی وجہ سے یہ بندرگاہ عالمی سمندری اور درآمدات و برآمداتی برادری کیلئے عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوسکی ہے۔

بندرگاہ پہنچنے پر جے این پی ٹی کے چیئرمین جناب سنجے سیٹھی اور نائب چیئرمین جناب انمیش شردواگھ نے وزیر موصوف کا خیرمقدم کیا۔ جے این پی ٹی پر تعینات سی آئی ایس ایف کے عملے نے وزیر موصوف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جے این پی ٹی کے تمام ٹرمنلوں کا دورہ کرنے کے دوران وزیر موصوف نے بندرگاہ کے فریقوں سے بات چیت کی اور ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف اسمارٹ پورٹ اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں جو ٹرمنل کے آپریشن میں اضافہ کرنے کیلئے اپنائے جارہے ہیں۔ ا سکے علاوہ وزیر موصوف نے ہنرمند کرین آپریٹروں کی مؤثر تربیت کیلئے استعمال ہونے والے آر ایم کیو سی کرین سیمولیٹر کا بھی جائزہ لیا، جو کہ بندرگاہوں پر کام کاج کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس سے پہلے دن میں میٹنگ کے دوران جے این پی ٹی کے عہدیداروں نے وزیر موصوف کو مستقبل میں بندرگاہ میں توسیع کرنے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ جے این پی ٹی کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کرنے کی خاطر کیے گئے بہت سے اقدامات کے بارے میں بتایا، جن میں چھوٹی کنٹینر ٹرین سروس ، کوسٹل برتھ، گرین پورٹ اقدامات، کثیر مصنوعاتی ایس ای زیڈ، مرکزی پارکنگ پلازہ، ڈرائی پورٹ، ڈیجیٹل بنانے کے اقدامات، ودھاون پورٹ میں پیش رفت اور جے این پی ٹی کے ذریعے شروع کیے گئے بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹس شامل ہیں۔

 

-----------------------

 

ش ح۔وا۔ ع ن

U NO: 13808


(Release ID: 1778424) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil