بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں پر مال گودام اور بھنڈار

Posted On: 03 DEC 2021 6:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:03؍دسمبر، 2021۔وزارت نے ساگر مالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (ایس ڈی سی ایل) کے ذریعے بندرگاہ کے علاقوں اور قومی آبی گزرگاہوں کے قریب کثیر ماڈل والے لاجسٹک پارک، اہم اور کم اہم بندرگاہوں کے قریب مال گودام/ بھنڈار تیار کرنے کی خاطر پرائیویٹ آپریٹروں/ سرمایہ کاروں کیلئے23دسمبر2020 کو دلچسپی کے اظہار (ای او آئی) جاری کیا تھا۔

ای او آئی کے جواب میں کُل 26 کمپنیوں نے اپنی درخواستیں جمع کی ہیں اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر مخصوص اشیاء کے لئے مال گودام اور بھنڈار قائم کرنے کی خاطر 71 دلچسپیاں موصول ہوئی ہیں۔ ای او آئی کے جواب میں موصولہ معلومات کو متعلقہ بندرگاہ کے حکام کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد پروجیکٹوں کو آگے بڑھا سکیں۔ سردست ان پروجیکٹوں کے نفاذ کیلئے کسی علیحدہ پالیسی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موجودہ پالیسیاں متعلقہ معاملات سے نمٹنے کیلئے کافی ہیں۔

مذکورہ معلومات بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

-----------------------


ش ح۔وا۔ ع ن

U NO: 13806



(Release ID: 1778422) Visitor Counter : 115


Read this release in: English