کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ہندوستانی صنعت کے سربراہوں سے سے اولوالعزم اہداف طے کرنے کی اپیل کی   کیونکہ ہماری معیشت تیز رفتار ترقی کے مسلسل سفر کے لیے تیار ہے


جناب پیوش گوئل  نے کہا ، "غریبوں اور پسماندہ افراد کی ترقی میں صنعت کا بہت بڑا کردار ہے"

صنعتوں کو روزگار  پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہا ، "زیادہ روزگار فراہم کرنے والے پلاسٹک، جوتے اور کپڑے کی صنعت کی توسیع میں بڑی گنجائش ہے‘‘

سی آئی آئی نیشنل کونسل کی 5ویں میٹنگ میں  جناب پیوش گوئل نے کہا "بڑھتے ہوئے معاشی اشارے اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ہندوستان ترقی کی دہائی کے لیے تشکیل پا رہا ہے"

Posted On: 04 DEC 2021 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 04  دسمبر       صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ہندوستانی صنعت کے کپتانوں سے اولوالعزم اہداف طے کرنے کی اپیل کی کیونکہ ہماری معیشت تیز رفتار ترقی کے مسلسل سفر کے لیے تیار ہے۔ نئی دہلی میں سی آئی آئی نیشنل کونسل کے 5ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صنعت کا غریبوں اور پسماندہ افراد کی بہتری میں بہت بڑا کردار  ہے۔

جناب گوئل نے پہلے سے زیادہ خطرہ مول لینے اور ایسی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے صنعت  کی دنیا کی حوصلہ افزائی کی جو شروعات میں کم منافع بخش ہوسکتے ہیں ، لیکن محنت پر مبنی ہوں اورروزگار کے  لاکھوں مواقع فراہم کرتے ہوں۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے حصے کے طور پر قبائلی دستکاری مصنوعات کو فروغ دیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ زیادہ روزگار پیدا کرنے والی پلاسٹک، جوتے اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی توسیع میں بڑی گنجائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے غریبوں کو خود انحصار بننے کے لیے بااختیار بنائے بغیر حقیقی معنوں میں خود انحصار نہیں ہو سکتا۔

جناب گوئل نے ایف ٹی اے مشاورت میں صنعت کے مثبت نقطہ نظر کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ "ابھی ہم 6 سے 7ممالک کے ساتھ ایف ٹی اے مذاکرات میں مصروف ہیں"۔ ہندوستان کی بیرونی تجارت کو "بہت، بہت آرام دہ" قرار دیتے ہوئے اور تجارتی سودوں میں ہم آہنگی کا مطالبہ کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا، " مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ مزید مصروف عمل ہوں، ہم اس مصروفیت کو  مزید گیرائی بخشیں  - درآمدات اور برآمدات دونوں شعبے میں۔" انہوں نے "اگر ہم اپنے آٹو یا اسپرٹ سیکٹر کو کھولتے ہیں، مثال کے طور پر، یہ ہندوستان کے لیے دوسرے ملکوں کے مقابلے زیادہ مواقع فراہم کرے گا۔"

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ 2020 ہندوستانی معیشت کے لیے لچک کا سال رہا ہے، جناب گوئل نے کہا کہ ان بے مثال دور میں ہندوستان 'دنیا کے قابل اعتماد شراکت دار ' کے طور پر ابھرا ہے اور عالمی ترقی میں نمایاں  شراکت داری کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں سے زائد عرصے میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں حکومت کی پالیسیوں نے ہندوستانی معیشت کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ تمام اقتصادی اشاریے تیزی سے ترقی کی رفتار کا اشارہ دیتے ہیں، جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کو لاگت کے فائدہ کے ساتھ ساتھ اعتماد کا بھی  فائدہ ہے۔ "خدمات شاندار رفتار سے بڑھ رہی ہیں، برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں یقیناً تجارتی سامان کی بھی ، اسی طرح ترسیلات زر بھی مضبوط ہوئی  ہیں، ایف ڈی آئی مسلسل 7ویں مرتبہ اعلی  سطح پر ہے، لیکن اس سال شرح نمو اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔  کیپٹل مارکیٹ  میں رونق بڑھ رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ایف آئی آئی کی سرمایہ کاری بھی اور آئی پی او مارکیٹ بھی بہت زیادہ  مثبت ہے۔"

جناب گوئل نے کہا کہ جس طرح سے ہم نے کوویڈ کے بعد تیزی سے واپسی کی ہے، جس طرح سے صنعت نے خود کو تیار کیا ہے، مثال کے طور پر، خدمات کے شعبے نےاپنے عمل کو دوبارہ ترتیب دیا، حکومت کی حمایت یافتہ صنعت نے ڈبلیو ایف ایچ کو اپنایا، ہم نے لاک ڈاؤن سمیت کوویڈ کی پوری مدت کے دوران اپنے تمام بین الاقوامی وعدوں کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا، "ایک سیکنڈ کے لیے بھی کسی بین الاقوامی سپلائی چین کو، جو ہندوستان پر منحصر ہے، کو نقصان اٹھانا نہیں پڑا، خاص طور پر خدمات کے شعبے کو اور یہاں تک کہ سامان کے شعبے میں بھی ۔ "

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان ایک تیز اور مضبوط احیاء سے گزر رہا ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ بڑھتے ہوئے معاشی اشارے اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ "ہندوستان ترقی کی دہائی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔"

"اپنا وقت آ گیا! یہ ہندوستان میں رہنے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کا وقت ہے"،جناب گوئل نے کہا، "اگر ہم اپنی نوجوان نسل کو ناکام بناتے ہیں، تو یہ ہندوستان کے لیے واقعی ایک افسوسناک دن ہوگا۔ ہم تاریخ کی چوٹی پر ہیں۔ اب ہمارا وقت ہے کہ ہم اسے حاصل کر لیں، اگر ہم نے یہ موقع گنوا دیا تو شاید ہمیں پچھتاوا ہو گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ حکومت پی ایل آئی، پی ایم گتی شکتی، او ڈی او پی، سنگل ونڈو، سابقہ ​​ٹیکس ترمیم، قومی اثاثہ منیٹائزیشن پائپ لائن، وغیرہ جیسی تبدیلی لانے والی  اصلاحات کرکے اور دفاع، خلائی اور ایٹمی توانائی، کان کنی اور معدنیات وغیرہ جیسے شعبوں کو کھول کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے سی آئی آئی کے سرفہرست 100 ممبران، جن میں 1,000 کمپنیاں شامل ہو سکتی ہیں، پر زور دیا کہ وہ این ایس ڈبلیو ایس سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم میں شامل ہونے اور آئی آئی ایل بی لینڈ بینک سسٹم کا بھرپور استعمال کریں۔ ایک حقیقی  خود انحصار ہندوستان بنانے کے لیے ہندوستانی  اشیاء کا استعمال کرنے کا عزم کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کو خود انحصار، لچکدار اور مسابقتی بنا کر اس کے مستقبل کو بدل دے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جناب گوئل نے کہا کہ حکومت نے صنعت اور عام طور پر عوام کے فائدے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں، جن میں بجلی کا شعبہ ، ایک ملک، ایک راشن کارڈ، دنیا کا سب سے بڑا ہیلتھ انشورنس پروگرام - آیوشمان بھارت، یو پی آئی  ادائیگی کی منتقلی اور ہر ایک گھر کے لیے جن دھن بینکنگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نےمکمل ا سکیموں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

مسلسل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ حکومت ہمیشہ یہ سوچتی رہی ہے کہ صنعت کو کس طرح بااختیار بنایا جائے اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ قوم کی تعمیر میں نئے آئیڈیاز کے ساتھ آگے  آئیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13771

 



(Release ID: 1778320) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi