نیتی آیوگ

ای ڈبلیو ایس اور یوانسپٹ ایڈ ٹیک ایکسیلا لیٹر کے ساتھ مل کر, اٹل انوویشن مشن کے ذریعہ، کل ہند ایڈ ٹیک چیلنج اور ماسٹر کلاس سیریز 2021-2022 کا آغاز

Posted On: 04 DEC 2021 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 دسمبر 2021: اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، امیزون ویب سروسز (ای ڈبلیو ایس) اور گلوبل ایڈ ٹیک ایکسیلا لیٹر- یوانسپٹ نے ابتدائی اور اعلی درجے کے ایڈ ٹیک کے بانیوں کے لیے 'کل ہند ایڈ ٹیک چیلنج اور ماسٹر کلاس سیریز' کو منظم کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ یہ اقدام نیتی آیوگ اور ایمیزون انٹرنیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آئی ایس پی ایل)* کے درمیان مارچ 2021 میں دستخط کیے گئے اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ (ایس او آئی) کی توسیع ہے۔

اس اقدام کا مقصد ان ایڈ ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی پرورش کرنا ہے جو صنعت کے ممکنہ خلاء کی نشاندہی کرکے، انضمام اور حصول کی تلاش، ٹیلنٹ سورسنگ اور پولنگ، اور صنعت کی تلاش کے دوران وینچر کیپیٹل اور سرمایہ کاروں کے ذہنی رجحان کو ڈی کوڈ کرکے، کم از کم قابل عمل مصنوعات (ایم وی پی) سے پہلے اوربعد کے مراحل میں ہیں؛ جبکہ یہ صنعت، اکیڈمیا اور حکومتی روابط کی جستجو کرے گی۔ نئی پہل، ایڈٹیک اسٹارٹ اپس کو بہترین صنعتی وسائل اور مہارت اور فنڈنگ ​​کے ساتھ معاونت فراہم کرے گی۔ اے آئی ایم، اے ڈبلیو ایس ایڈ اسٹارٹ اور یوانسپٹ مل کر ایڈ ٹیک کے شعبے میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں گے، ماہر ماسٹر کلاس سیریز کے ذریعے ایڈ ٹیک کے اسٹارٹ اپس کی پرورش کریں گے اور انہیں کاروبار کے بنیادی اصولوں سے آگاہی فراہم کریں گے جس کا مقصد انہیں آخرکار پچنگ اور فنڈ ریزنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔

ایڈ ٹیک چیلنج اور ماسٹر کلاس سیریز کے کلیدی سرپرستوں میں، پیشہ ور افراد اور صنعت کے رہنما شامل ہیں۔ ان میں دیگر کےعلاوہ پیراگ مانکیکر (نیتی سلوشنز)، جیسن لیون (مینٹر- نیتی آیوگ، شریک بانی- کیو ٹی پی آئی)، اریجیت بھٹاچاریہ (عالمی سربراہ کانفرس) شامل ہیں۔

چیلنج کے دو راستے ہوں گے: موجودہ اور خواہشمند ایڈ ٹیک کاروباریوں کے لیے پری ایم وی پی/ایڈ ٹیک آیڈیا-فیکٹری چیلنج جبکہ پوسٹ ایم وی پی اسکیل فیکٹری چیلنچ۔ ان کا مقصد موجودہ ایڈ ٹیک کاروباریوں کو یونیورسٹیوں، اسکولوں، وینچر کیپیٹل فرموں اور پالیسی سازوں کے قریب لانااور فنڈنگ کےمواقع کو فعال کرنا ہوگا۔ .یہ چھ ماہ طویل چیلنج اور ماسٹر کلاس سیریز، ایڈ ٹیک صنعت کے خلاء کی نشاندہی کرے گی اور واضح طور پر آخری حدتک مسئلہ کے واضح بیانات کی وضاحت کرے گی نیزچیلنج میں حصہ لینے کے لیے ممکنہ پری اور پوسٹ ایم وی پی اسٹارٹ اپس کی شناخت کرے گی۔ پروڈکٹ-مارکیٹ فٹ، گو ٹو-مارکیٹ حکمت عملی، قانونی، گاہک کی دریافت، کاروباری بنیادی باتوں اور دیگر پر مرکوز اجلاسوں کا انعقاد؛ کاروباری میٹنگز، ماہرین کے اوقات، پچ سیشنز، ڈیمو اور پچ دن کا انعقاد کرے گی۔

چیلنج کا آغاز کرتے ہوئے، ڈاکٹر چنتن وشنو، مشن ڈائریکٹر - اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ نے​​کہا "ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ چیلنج اور ماسٹرکلاس سیریز 2021، ابتدائی اور اعلی درجے کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیےایک ماحولیاتی نظام کے فروغ کے طور پر کام کرے گی جہاں وہ ہندوستان میں اوراس سے باہر اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکتے ہیں۔ چیلنج، درحقیقت اپنی نوعیت کےاعتبار سے، منفرد ہو گا جو مستقبل کے ایڈ ٹیک کے اہل کاروں کی مدد کے لیے تجربے اور رہنمائی کو یکجا کرے گا۔"

سنیل پی پی، لیڈ - ایجوکیشن، اسپیس اینڈ نان پرافٹس، انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا، ایمیزون انٹرنیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نے کہا "ہندوستان میں ایڈ ٹیک طبقہ، منفرد اور چیلنج والے مسائل کے بیانات فراہم کرتا ہےنیز جدت طرازی کی وسیع گنجائش پیش کرتا ہے۔ آل انڈیا ایڈ ٹیک چیلنج اور ماسٹر کلاس سیریز کے لیے یوانسپٹ کے ساتھ ہمارا تعاون، کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، اختراعی اور قابل توسیع حل تیار کرنے کے لیے، ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنے کے ہمارے عزم پر مبنی ہے۔ سالوں کے دوران، اے ڈبلیو ایس ایڈ اسٹارٹ نے ہم خیال لوگوں اور کمپنیوں کی ایک کمیونٹی بنانے میں مدد کی ہے جو عالمی سطح پر پیچیدہ تعلیمی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ہم ہندوستان میں ایڈ ٹیک کے کاروباری افراد کو تعلیم کی اگلی نسل کی تعمیر کے قابل بنانے کے لیے اس بھرپور تجربے اور علم کو، اپنی جانب مبذول کریں گے۔ کلاؤڈ پر حل، اور انہیں اپنے جدید خیالات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہم عصرآموزش، اپنی مرضی کے مطابق تربیت، رہنمائی اور تکنیکی مدد تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔"

ابتدائی مرحلے میں ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپس کی پرورش کی مہم کے ضمن مٰیں، یوانسپٹ کےبانی اور چیف مینٹرجناب منیش گپتا نے مزید کہا "سب سے زیادہ ناکامی کی شرحیں اسٹارٹ اپ کے آئیڈیا مرحلے میں ان کو شامل کرنے سے پہلے دیکھی جاتی ہیں۔ ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے پہلے پانچ سالوں میں ناکام ہونے کی چند اہم وجوہات میں جدت طرازی، مناسب مہارتوں اور تیار ٹیلنٹ پول کی کمی شامل ہیں۔ لہٰذا، ان خواہش مند کاروباری افراد کو صحیح ماحولیاتی نظام کے ساتھ، اپنے سفر کے آغاز میں پرورش کرنے اور وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کامیاب اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھا سکیں اور ہمیں اس کے اے ڈبلیو ایس ایڈ اسٹارٹ پروگرام کے ذریعے اے ڈبلیو ایس کی حمایت حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ ہم اسٹیک ہولڈرز کا ایک عالمی ماحولیاتی نظام بنا کر، نوجوان کاروباریوں کی حمایت کرنے کے بارے میں ہمیشہ واضح رہے ہیں۔"

اے ڈبلیو ایس ایڈ اسٹارٹ، اے ڈبلیو ایس ایجوکیشنل ٹیکنالوجی (ایڈ ٹیک) اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر، کو اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ پر آن لائن سیکھنے، تجزیات، اور کیمپس مینجمنٹ کے حل کی اگلی نسل بنانے میں، کاروباری افراد کی مدد کرنے کے لیےڈیزائن کیا گیا ہے۔ اے ڈبلیو ایس ایڈ اسٹارٹ پروگرام، اپنے فوائد کی حد کے ساتھ، پروموشنل کریڈٹس، تکنیکی تربیت، کمیونٹی اور مارکیٹنگ معاونت اور رہنمائی کے ذریعے، ایڈ ٹیک کاروباریوں کے لیے ابتدائی مرحلے کے بہت سے چیلنجز کو حل کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.uincept.com/upcomming-events

شراکت داروں کے بارے میں:

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) ملک میں اختراعی اور کاروباری شخصیت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے، حکومت ہند کا اہم اقدام ہے۔ اے آئی ایم کو ملک کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی نگرانی کرنے اور اختراعی ماحولیاتی نظام میں انقلاب لانے کے لیے، ایک مکمل احاطہ کرنے والا ایک ڈھانچہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔اٹل ٹنکرنگ لیبز، اٹل انکیوبیشن سینٹرز، اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز، اے آر آئی ایس ای اوراٹل نیو انڈیا کا چیلنج، آل انڈیا ایڈ ٹیک چیلنج جیسے مختلف پروگراموں اور ماسٹر کلاس سیریز ایڈٹیک ایکو سسٹم کو سپورٹ کرنے کے لئے، اے آئی ایم کی جانب سے ایک قدم ہوگا۔

یوانسپٹ گلوبل ایڈ ٹیک ایکسیلا لیٹر،اسٹارٹ اپ اسٹیک ہولڈریعنی اسٹارٹ اپ، ماہر رہنما، سرمایہ کار، کارپوریٹس، اسکول، کالج، حکومت، پالیسی سازوں وغیرہ کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام ہے۔

*ایمیزون انٹرنیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ ("اے آئی ایس پی ایل")، ہندوستان میں، اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ سروسز کی دوبارہ فروخت اور مارکیٹنگ کا کام کرتا ہے۔

*****

U.No.13774

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1778283) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi