بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پورٹس اور بندرگاہوں کی ترقی

Posted On: 03 DEC 2021 6:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 دسمبر 2021: پورٹس اور بندرگاہوں کی ترقی میں بریک واٹر، جیٹیوں، بحالی کے باندہوں وغیرہ جیسے ڈھانچوں کی تعمیر شامل ہوسکتی ہے اور اس میں نیوی گیشن کی وسعت کو برقرار رکھنے کے لیے، کھدائی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ ان منصوبوں کے لیے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اور سی سی) اور/یا ریاستی ساحلی زون کے انتظامیہ کی اتھارٹی (سی زیڈ ایم اے)نیز ماحولیات/ساحلی ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) سے کلیئرنس حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو کہ اصولوں کے مطابق لاگو ہوتا ہے۔ جیسا کہ ایم او ای ایف اور سی سی اور سی زیڈ ایم اےکے ذریعہ طے کیا گیا ہے، پروجیکٹوں کی ترقی کے ایک حصے کے طور پر، ماحولیاتی اثر کے جائزے (ای آئی اے) اور ماحولیاتی انتظامیہ کے منصوبے(ای ایم پی) جیسے مطالعات کئے جاتے ہیں۔ منصوبے کےلئے مطالعے کی بنیاد پر، ماحولیات کے تحفظ کے لیے مطلوبہ تخفیف کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ساحلی کٹاؤ، طوفان، مسلسل کم دباؤ، لہروں کی سرگرمیوں میں اضافہ، سطح سمندر میں اضافہ وغیرہ جیسی قدرتی وجوہات کے علاوہ ساحل کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ چونکہ ساحلی علاقے مختلف وجوہات کی وجہ سے کٹاؤ کا شکار ہیں، اس لئے ساحلی کٹاؤ کے پہلوپر توجہ مرکوز کرنے کے لئے، مخصوص سائنسی مطالعات کی بنیاد پر، ساحل کی پرورش، ڈوبی ہوئی چٹانوں، قدرتی سبزہزار اور سمندری روکاوٹوں، نالیوں، آف شور بریک واٹرس جیسے سخت/نرم/ہائبرڈ ڈھانچوں کو قائم کیا جا رہا ہے۔

بندرگاہوں کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، میری ٹائم انڈیا ویژن (ایم آئی وی) 2030 جاری کیا گیا جس میں پائیدار طریقوں کو اپناتے ہوئے، ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ بندرگاہوں کی ترقی کا تصور کیا گیا ہے۔ بڑی بندرگاہوں کے لیے کھدائی سے متعلق رہنما خطوط، وزارت نے جاری کیے ہیں تاکہ ملک میں بندرگاہوں کی پائیدار ترقی کے لیے، وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور کھدائی شدہ مواد کے دوبارہ استعمال کے ساتھ، کھدائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام اہم اورغیراہم بندرگاہوں کی فہرست، ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے، ذیل میں دی گئی ہے:

 

 

ریاست/ مرکز کےزیر انتظام علاقہ

مجموعی غیراہم بندرگاہیں

مجموعی اہم بندرگاہیں

آندھرا پردیش

15

1

گوا

5

1

گجرات

48

1

کرناٹک

12

1

کیرالہ

17

1

مہاراشٹر

48

2

اوڈیشہ

14

1

تمل ناڈو

17

3

مغربی بنگال

2

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

24

-

دمن اور دیو

2

-

پڈوچیری

3

-

لکشدیپ

10

-

 

یہ معلومات، آج لوک سبھا میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.13752

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1778154) Visitor Counter : 138


Read this release in: English