خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں روزگار کے مواقع

Posted On: 03 DEC 2021 6:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 دسمبر 2021: شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، صنعتوں کے سالانہ سروے (اے ایس آئی) کے ذریعے، اندراج شدہ مینوفیکچرنگ شعبہ کے لیے اعدادوشمار یکجا اوراسے شائع کرتی ہے۔ صنعتوں کے تازہ ترین سالانہ سروے (2018-19) کے مطابق، اندراج شدہ مینوفیکچرنگ شعبہ میں مصروف مجموعی افراد میں، ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی حصہ رسدی 11.22 فیصد ہے۔ پچھلے 3 سالوں سے ڈبہ بند خوراک کے شعبےمیں مصروف روزگار/افراد کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

نمبر شمار

سال

مصروف افراد(تعداد)

1

2016-17

18,53,851

2

2017-18

19,33,464

3

2018-19

20,05,286

 

 

 

 

 

 

 

ما خذ: صنعتوں کاسالانہ سروے 17-2016، 18-2017، 19-2018

ڈبہ بند خوراک کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک بھر میں فارم سے باہر روزگار کی تخلیق سمیت, ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی مجموعی پیشرفت اور ترقی کے لیے 2016-17 سے ایک مرکزی سیکٹر اسکیم - پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) نافذ کر رہی ہے۔ روزگار کی صلاحیت کے ساتھ، پی ایم کے ایس وائی کے تحت اہم اجزاء کی اسکیموں میں، میگا فوڈ پارک، ایگرو پروسیسنگ کلسٹرس، مربوط کولڈ چین، ڈبہ بند خوراک اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تخلیق/توسیع (سی ای ایف پی پی سی) اور بیک ورڈ اور فارورڈ لنکیجز شامل ہیں۔ اسی طرح، غیر منظم مائیکرو سیکٹر یونٹس کو اپ گریڈ کرنے/ باضابطہ بنانے کے لیے، پی ایم مائیکرہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں (پی ایم_ایف ایم ای) اسکیم کو، جون 2020 سے لاگو کیا جا رہا ہے۔

ڈبہ بند خوراک کے شعبے کے لیے خودکار طریقہ کار کے تحت 100فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ اے ایس آئی کی رپورٹوں کے مطابق، حالیہ تین سالوں کے لیے اندراج شدہڈبہ بند خوراک کے شعبے میں فکسڈ کیپیٹل سرمایہ کاری حسب ذیل ہے;

 

نمبر شمار

سال

فکسڈ کیپیٹل (روپئے کروڑ میں)

1

2016-17

226045.47

2

2017-18

245063.04

3

2018-19

259121.50

 

 

 

 

 

 

 

ما خذ: صنعتوں کاسالانہ سروے 17-2016، 18-2017، 19-2018

ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں، گذشتہ تین برسوں میں ہونے والی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

نمبر شمار

سال

غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (روپئے کروڑ میں)

1

2018-19

4430.44

2

2019-20

6414.67

3

2020-21

2934.12

ما خذ: صنعت اور اندرونی تجارت کی فروغ کا محکمہ

یہ معلومات، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے، آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13749

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1778111) Visitor Counter : 113


Read this release in: English