خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بچوں میں تغذیہ پر قومی سروے
Posted On:
03 DEC 2021 6:18PM by PIB Delhi
حکومت کو کووڈ19 عالمی وبا کے دوران کی گئی سرگرمیوں اور موجودہ منظرنامے پر ریاستوں سے باقاعدگی سے رپورٹیں موصول ہورہی ہیں۔ عالمی وبا کے دوران ملک بھر میں آنگن باڑی مراکز کو بند کردیا گیا تھا تاکہ عالمی وبا کے اثرات کو محدود کیا جاسکے۔ تاہم مستفدین کو تغذیہ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آنگن باڑی کے کارکنوں نے پندرہ دن میں ایک مرتبہ مستفدین کے گھروں میں جاکر تغذیہ بخش خوراکیں مہیا کرائیں۔ اس کے علاوہ ان لوگوں نے کمیونٹی کی نگرانی اور بیداری پھیلانے کے علاوہ وقتاً فوقتاً انھیں سونپے گئے کام انجام دے کر مقامی انتظامیہ کی مدد بھی کی۔
تغذیہ سے متعلق ڈاٹا صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت نیشنل فیملی ہیلتھ سروسز(NFHS) کے ذریعہ اکھٹا کیا جاتا ہے۔ 2019-21 کے NFHS پانچ سروے میں پانچ برس سے کم عمر والے بچوں میں تغذیہ کی صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دی ہے۔
ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر ریاستوں/یوٹی میں آنگن باڑی مراکز کھول دیئے گئے ہیں۔ حکومت نے قوت مدافعت بڑھانے اور تغذیہ کی کمی کو قابو میں کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ گورننس میں بہتری کے لئے پوشن ٹریکر کے تحت تغذیہ کے معیار میں بہتری، جانچ اور مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت نے ریاستوں/یوٹی کو صلاح دی ہے کہ تغذیہ کی اضافی خوراکیں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ 2006 کے تحت وضع کردہ ضابطوں پر پوری اترتی ہوں۔ ریاستوں/یوٹیز کو یہ بھی صلاح دی گئی ہے کہ وہ تغذیہ کی کمی اور اس سے ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے آیوش طریقے کو فروغ دیں۔ تغذیہ سے متعلق روایتی طریقوں کو اجاگر کرنے کے لئے آنگن باڑی مراکز میں پوشن واٹکا کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ اطلاع عورتوں اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
U.No:13744
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1778056)
Visitor Counter : 82