خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آنگن واڑی کارکنوں کی یونین کی عرضی
Posted On:
03 DEC 2021 6:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03 دسمبر ، 2021/ حکومت کو چھتیس گڑھ ، دلی ، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب ، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش اور اتراکھنڈ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے گزارشات موصول ہوئی ہیں۔
محنت سے متعلق قائمہ کمیٹی نے غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے گزر بسر کو یقینی بنانے کے بل کے بارے میں اپنی 25ویں رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ بل میں تجویز کیے گئے گزر بسر کو یقینی بنانے کے فائدے آنگن واڑی کارکنوں کو بھی ملنے چاہئیں۔ جنہیں منظم شعبے یا غیرمنظم شعبے میں گزر بسر کو یقینی بنانے سے متعلق موجودہ قوانین میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اے ڈبلیو ڈبلیو / اے ڈبلیو ایچ کو اعزازی کارکنوں کے طور پر حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً فیصلے کے مطابق ایک ماہانہ اعزازی رقم دی جا رہی ہے۔ حکومت نے 01.10.2018 سے اصل اے ڈبلیو سی کو دیئے جانے والی 3000 روپے کی رقم سے بڑھا کر 4500 روپے ماہانہ کر دیا تھا؛ منی اے ڈبلیو سی پر اے ڈبلیو ڈبلیو کی رقم 2250 سے بڑھا کر 3500 روپے ماہانہ کر دیا تھا۔ اے ڈبلیو ایچ کے لیے 1500 روپے سے بڑھا کر 2250 روپے ماہانہ کر دیا تھا اور کارکردگی سے متعلق ترغیبی رقم 250 روپے اے ڈبلیو ایچ کے لیے بھی مقرر کر دیئے تھے۔ کارکردگی سے متعلق ترغیبی رقم 500 روپے ماہانہ آنگن واڑی ورکروں کے لیے مقرر کیے تھے ۔ یہ ترمیم شدہ رقم 01.04.2021 سے دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اضافی مالی ترغیبات ان کارکنوں کو اپنے وسائل سے دے رہے ہیں۔
اے ڈبلیو ڈبلیو / اے ڈبلیو ایچ کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا میں شامل کیا گیا ہے ۔ (2 لاکھ روپے کا زندگی بیمہ 18 سے 50 سال کی عمر کے گروپ میں اے ڈبلیو ڈبلیو / اے ڈبلیو ایچ کے لیے ؛ پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (2 لاکھ روپے کی رقم اے ڈبلیو ڈبلیو / اے ڈبلیو ایچ کو 18 سے 59 سال کی عمر کے گروپ کے لیے ، کسی حادثاتی موت، یا مستقبل طور پر یا پوری طرح معذور ہو جانے کی صورت میں اور ایک لاکھ روپے کی رقم جزوی طور پر لیکن مستقل معذوری کی صورت میں ) ؛ اور آنگن واڑی کاریہ کرتی بیمہ یوجنا (30000 روپے کی بیمہ رقم اے ڈبلیو ڈبلیو / اے ڈبلیو ایچ کے لیے 51 سے 59 سال کی عمر کے گروپ میں (یہ گروپ 01.06.2017 کو بند کر دیا گیا))۔
آنگن واڑی کارکنوں / ہیلپرز کو جو کووڈ – 19 سے متعلق کاموں میں سرگرم ہیں پردھان منتری غریب کلیان پیکیج میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے تحت انہیں 50 لاکھ روپے تک کے بیمے ی سہولت دی گئی ہے جس کا انحصار کچھ شرائط کو پورا کرنے پر ہے۔
یہ جانکاری خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایران نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جوا ب میں فراہم کی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13722
(Release ID: 1777903)
Visitor Counter : 142