قانون اور انصاف کی وزارت
او ڈی آر ایک موثر ، آسان اور کارگر طریقہ عمل ہے
Posted On:
03 DEC 2021 4:52PM by PIB Delhi
بھارت میں انصاف کے نظام کی تاخیر کرنے کی ایک تاریخ ہے اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا نے اس صورتحال کو مزید خراب کیا ہے۔ اگرچہ سپریم کورٹ نے آن لائن معاملات درج کرانے اور ان کی سماعت کی اجازت دے دی ہے، پھر بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ عدلیہ پر پہلے ہی بہت زیادہ بار سے دبی ہوئی ہے۔عدالتوں کو اس دباؤ سے نجات دلانے کے لئے ایک موثر سولیوشن کی ضرورت ہے، جس کا ایک حل آن لائن ڈسٹیوٹ ریزولیوشن یا او ڈی آر ہے۔
آن لائن ڈسٹیوٹ ریزولیوشن یا او ڈی آر عدالتوں سے باہر تنازعات کے نپٹارے کا ایک طریقہ عمل ہے، جس میں ٹکنالوجی اور تنازع کے متبادل حل کے میکانزم کو شامل کیا گیا ہے۔
او ڈی آر میں خصوصی طور پر ایسے تنازعات کے آن لائن حل ، جن میں زیادہ تعداد اور کم قیمت اور زیادہ تعداد شامل ہوں، کے لئے کمپنیوں کے لئے تیز رفتار، شفاف اور قابل رسائی متبادل فراہم کراتا ہے۔بھارت میں او ڈی آر کا تصور ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ نیتی آیوگ نے اس کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل کی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ 29 نومبر 2021 کو جاری کی گئی ہے، جس میں ایک کم لاگت والے آسان اور کارگر طریقہ عمل کے طور پر بھارت میں او ڈی آر کو مین اسٹریم میں لانے کی بات کہی گئی ہے جس کو فریقین کی مخصوص ضرورتوں کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔ قانون اور انصاف کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فعال اقدامات کررہی ہے کہ نیتی آیوگ کے ریاستی کے اقدامات کے ساتھ مناسب تعاون کیا جائے۔اس سلسلے میں حکومت آن لائن ڈسپیوٹ منیجمنٹ پلیٹ فارموں کی خاطر خواہ مدد کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13700
(Release ID: 1777892)
Visitor Counter : 176